مسلم کانفرنس کے مظفر آباد سٹی حلقے امیدوار شیخ مقصود احمد کا مختلف مقامات کا دورہ

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی مظفرآباد کے صدر وامیدوار اسمبلی سٹی مظفرآباد شیخ مقصود احمد کادورہ دھنی ڈھونڈاں، کٹلی سمیت مختلف مقامات کادورہ۔ دورے کے دوران مختلف مقامات پر وفات جانے والوں کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔دھنی ڈھونڈاں

کے مقام پر مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف عباسی سے کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور پارٹی امور سمیت آمدہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سردار الطاف عباسی کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر شیخ مقصود احمداور الطاف عباسی نے کہاکہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات خان،قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمدشفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہاکہ جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں مگروہی کارکن جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنی جماعت اور قائدین کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔جماعت کے ساتھ بے وفائی کرنے والے ہمیشہ رسواء ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ تعمیروترقی کے کام کروائے ہیں عوام آج مسلم کانفرنس کاسنہری دور یاد کررہے ہیں۔مسلم کانفرنس کے دور اقتدار میں اداروں کاقیام عمل میں لایا،بیروزگا ر افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے گئے، ملازمین کوٹائم سکیل دیا مگر بعد کی آنے والی حکومتوں نے اداروں کوتبا ہی کے دھانے پر پہنچادیا۔ملازمین اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہیں اور حکومت کو ٹس سے مس نہیں۔آج پڑھے لکھے

نوجوان اپنی ڈگریاں لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے علاوہ حکومتوں نے کوئی کام نہیں کیے۔چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کی انتھک محنت اور کاوشوں کے باعث سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے مسلم کانفرنس میں واپسی اور سپریم ہیڈ کاعہدہ سنبھالہ اس کاکریڈیٹ بھی چیئرمین یوتھ ونگ کے سر ہے۔چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان نے مسلم کانفرنس کو مضبوط ومستحکم بنانے کے لئے ہمہ وقت کام کررہی ہیں اور ان شاء اللہ مسلم کانفرنس دور اقتدار میں آکر تمام محرومیوں کاازالہ کریگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close