بیرسٹر سلطان محمود کی کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اظہر عباس سے ملاقات

راولپنڈی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کمانڈر10 کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سے 10 کور ہیڈ کوارٹرراولپنڈی میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں مسئلہ کشمیر، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول کے قریب

واقع حلقوں کےمتاثرین کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔۔۔بیرسٹر سلطان محمود کے حلقہ چکسواری میں چوکے چھکے، مخالفین کی اہم وکٹیں حاصل کر لیں، کون کون شامل؟چکسواری (پی این آئی) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حلقہ چکسواری میں چوکے چھکے، مخالفین کی اہم وکٹیں حاصل کر لیں امیدوار اسمبلی حلقہ چکسواری چوہدری ظفر انور کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی کنگ فاروق بارواں پہلوان راجہ محمد سخاوت پہلوان راجہ محمد اکرم پہلوان راجہ محمد الیاس اسرار احمد خواجہافضل مغل نے کنبہ قبیلہ سمیت سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا باقاعدہ اعلان چکسواری میں الٰہی لنگر خانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لنگر خانے کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوکے کو کھانا کھلانا افضل ترین نیکیوں میں شمار ہوتا ہے۔اسلام بھوکوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا ہے قرآن و سنت میں اس پر خصوصیت سے روشنی ڈالی گئی ہے الہیٰ لنگر کے آغاز پر پہلوان راسب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کی کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اس کام میں آپ کو کامیابی عطا فرمائے ہمارا مذہب تو انسانوں کے

ساتھ ساتھ چرند پرند کو بھی کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا ہے میں جب وزیراعظم تھا تو چرند پرند کے لیے اس کا اہتمام کیا کرتا تھا ضرورت مندوں اور مساکین کے لیے لنگر کا اہتمام ویلفیئر اسٹیٹ کا اولین فرض ہوتا ہے وزیراعظم عمران خان کا ویژن بھی یہی ہے اسی وجہ سے وہ پاکستان میں لنگر خانے کھول رہے ہیں کھانے کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولت کی فراہمی بھی فلاحی ریاست کا کام ہے اسی مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں ہر فرد کو صحت کارڈ فراہم کیا ہے صحت کارڑ کی وجہسے اب آزاد کشمیر میں کوئی غریب مالی مسائل کی وجہ سے لاعلاج نہیں رہے گا ہم آزاد کشمیر میں برسرِ اقتدار آ کر ریاست کو فلاحی اسٹیٹ بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔لنگر خانے کی افتتاحی تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور راجہ ثاقب پہلوان راسب ابرار نیاز ایڈووکیٹ چوہدری ساجد محسن بابو اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چکسواری میں الٰہی لنگر خانے کا افتتاح کیا تقریب آمد پر پہلوان راسب کی قیادت میں سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا لنگر خانے کی افتتاحی تقریب میں حلقہ چکسواری کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close