سردار سکندر حیات خطے کی تعمیر و ترقی کا نام ہے، ان قیادت میں مسلم کانفرنس تیزی سے آگے بڑھے گی، سردار خضر حیات خان

راولپنڈی (پی این آئی) سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنی آبائی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیف آرگنائزر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس متحدہ عرب

امارات سردار خضر حیات خان نے کیا، انہوں نے کہا کہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خطے کی تعمیر و ترقی کا نام ہے ان کی خطے میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سالار جمہوریت کی سرپرستی میں مسلم کانفرنس مزید تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرے گی، آزاد کشمیر کی غیور عوام جوق در جوق اس جماعت میں شامل ہوں گے ان نے کہا اس فیصلے سے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، فتح محمد کریلوی، سردار محمد حسین خان آف دھڑے، سید خادم حسین شاہ، پیر علی حسین شاہ اور دیگر مسلم کانفرنس اور تحریک آزادی کشمیر کے اکابرین کی روحیں بہت خوش ہونگی سردار سکندر حیات صاحب مسلم کانفرنس میں عرصہ دس بارہ سال کے بعد دوبارہ شامل ہوئےہیں تحریک آزادی کشمیر اور مسلم کانفرنس کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور انشاء اللہ کشمیر کو جلد آزادی نصیب ہوگی اور سب ملکر اس تحریک کو مزید مضبوط کریں گے۔۔۔۔ کشمیر گلوبل کونسل کا ورچیول اجلاس، سلیم ننا جی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ڈیلاس، نیویارک، ٹورنٹو (پی این آئی) امریکہ اور کنیڈا میں رجسٹرڈ کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں کئ اہم فیصلے

کئیے گے۔ ورچیول اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جموں کشمیر کی مکمل آزادی و خودمختاری کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئیے کے جی سی اپنے مشن سٹیٹمنٹ کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر حمیرا گوہر کی تجویز پر سرینگر سے سلیم ننا جی کو بلا مقابلہ بورڈ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں کشمیر سینیٹ کے قیام کے سلسلہ میں ہوئ پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا میٹنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انڈیا، پاکستان اور چین کے براہ راست یا بالواسطہ سیاسی اثرات اور مداخلت سے آذاد جموں کشمیر سینیٹ کشمیریوں کے نمائندہ ادارہ کے طور مقامی اور عالمی سطح پر تعمیری کردار ادا کرے گا اور مسلہ کے پر امن حل کے لئیے تینوں ہمسایہ حکومتوں کے ساتھ بہتر انداز میں بات کر سکے گا ۔ ‏ Kashmir First- Independence First کے مقبول عام سیاسی رحجان اور زمینی حقیقت کی ترجمانی کیلئیے معرض وجود میں آنے والی سینیٹ کا سیاسی ہدف یہ ہو گا کہ کہ ریاست جموں کشمیر کی 15 اگست کی سیاسی و جغرافیائ پوزیشن بحال ہو ۔ اور جموں کشمیر کے عوام آذاد شہری کی حیثیت سے آذاد فضاوں میں اپنا نظام زندگی بحال کریں اور اپنی آذادانہ مرضی و منشا سے اپنے ہمسایوں کے ساتھ دیر پا بقاے باہمی کے اصولوں پر معاہدے کریں تا کہ علاقہ کے عوام ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ

سکیں ۔اجلاس میں بورڈ کے نائب صدر اٹارنی مفتی شوکت فاروقی، ترجمان پروفیسر حمیرا گوہر، بورڈ ڈائریکٹرز ڈاکٹر ا سادات درابو، راجہ مظفر، معین حکاک ، اور قاضی مجیب نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم کے ذو معنی بیان پر بھی غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جموں کشمیر کی تقسیم کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاے گا ۔ اجلاس میں 11 فروری کو شہید کشمیر مقبول بٹ اور 9 فروری کو افضل گورو کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاے گا۔۔۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں