مسلم کانفرنس کی باگ ڈور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے حوالے کر دی ہے جن کی خدمات سے کسی کو انکار نہیں، سردار عتیق احمد خان

کوٹلی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ۔ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو سردار فتح محمد کریلوی اور راجہ حیدرخان کی بنائی جانے والی ریاستی جماعت کی باگ ڈور آج سالار

جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے حوالے کر دی ہے۔ خطے کے اندر مسلم کانفرنس کا سیاسی کردار بھی ہے یہی جماعت جہادی،نظریاتی،فکری اور تحریکی سوچ رکھنے کے علاوہ مذہبی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہے جس کو کوئی بھی باضمیر شخص فراموش نہیں کرسکتا۔ زرداری خاندان اور میاں خاندان کے ٹائٹینک ڈوبنے الے ہیں ایک سندھ تک اور دوسرا پنجاب تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ فاروق حیدر کی کوئی حکومتی اتھارٹی نظر نہیں آرہی ہے نہ ہی وہ ملکی قومی ذمہ داریاں حل کررہا ہے اس شخص نے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کیے ہیں اور قومی خزانہ ذاتی تشہر ر خرچ کیا۔ اسمبلی کے اندر بیٹے ہوئے لوگ جلد واپس ریاستی جماعت کاحصہ بن جائیں گے۔۔۔۔ عمران خان نے ماضی کی معذرت خواہانہ کشمیر پالیسی کو دفن کر کے مودی کا تکبر خاک میں ملادیا ہے، سابق رکن اسمبلی گلزار فاطمہ مظفرآباد (پی این آئی) سابق رکن اسمبلی اور انصاف وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری گلزارفاطمہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے کوٹلی جلسے میں عمران خان کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کشمیر یوں کی حمایت کسی توسیع پسندانہ سوچ کے تحت نہیں بلکہ ان کی قربانیوں اورخواہشات کی تکمیل اورباوقار مستقبل کی خاطر کر رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز انصاف وویمن ونگ مظفرآبا دکی ضلعی نائب صدرادریسہ بٹ کی طرف سے اپنے اعزاز میں

دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر انصاف وویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شازیہ کیانی ایڈووکیٹ اور ضلعی صدر فرناز اعوان بھی موجود تھیں۔گلزار فاطمہ نے کہا کہ ہمار ا ایمان اور ایقان ہے کہ کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی کیونکہ لہو سے روشن کئے جانے والے چراغ زمانے کو منور کئے بغیر نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین اس وقت جس جرات اور دلیری سے تحریک مزاحمت کو آگے بڑھا رہی ہیں اس کی مثال دنیا کی جدید تحریکوں میں کم ہی ملتی ہے۔قید وبند سے لے کر قابض فورسز پر پتھر بازی تک اور اپنے شہدا کو آزادی کے گیتوں اور نعروں میں الوداع کہہ کر کشمیری خواتین عزیمت اور استقامت کی بے مثال داستان رقم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان کی قیادت میں پہلی بار بھارت کے سامنے معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے جرات مندانہ پالیسی اختیار کی گئی ہے۔مودی کے تکبر کو عمران خان نے عالمی فورم پرہٹلر سے تشبیہہ دے کر خاک میں ملایا ہے۔انہوں نے کوٹلی کا جلسہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہو رہا اس کے بعد اب تحریک انصاف کا پیغام زیادہ تیزی سے عوام تک پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف برسر اقتدار آکر آزادکشمیر کی خواتین کے مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی اختیار کر ے گی۔ہماری خواتین صلاحیتوں میں کسی سے

کم نہیں مگر انہیں ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے یکساں مواقع ملنے کی دیر ہے۔پی ٹی آئی نے کشمیری خواتین کو یہ مواقع فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی ہر شخص اور ہر گھر کے لئے یقینی بنانے کی طرح تعلیم اور روزگار کو بھی عام آدمی کی پہنچ میں لانا ہمارا عزم ہے۔خواتین کو عمران خان کا امانت دیانت اور ترقی کا پیغام عام کرکے معاشرے میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھنے میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔آمدہ الیکشن اس حوالے سے ایک فیصلہ کن معرکہ ہوں گے۔اس موقع پرکئی خواتین نے عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close