ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کشمیر نے دو فیصلہ کن عوامی پاور شو کر کے اپنی مقبولیت کا لوہا منوا لیا، بیرسٹر سلطان محمود

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اطراف و اکناف میں تحریک انصاف کے حق میں عوامی رحجان کی فضاء قائم ہو چکی ہے جس کی جھلک پانچ فروری کو کوٹلی جلسہ اور گیارہ فروری کو مظفرآباد

جلسہ میں ہر خاص و عام نے دیکھی۔ پانچ فروری کو وزیراعظم عمران خان کا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جبکہ گیارہ فروری کو کوہالہ تا چھتر بنک اسکوائر مظفرآباد تک نکالی جانی ریلی بھی آزاد کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی یوں ایک ہی ہفتہ میں پی ٹی آئی کشمیر نے دو فیصلہ کن عوامی پاور شو کر کے اپنی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہم برسر اقتدار آ کر ریاست کو حقیقی معنوں میں ویلفیئر اسٹیٹ بنا دیں گے انصاف ہیلتھ کارڑ کی بلا تخصیص ہر شخص کو فراہمی ریاست کو ویلفیئر اسٹیٹ بنانے کی طرف پہلا قدم ہے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست میں مزید عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا آغاز کریں گے آزاد کشمیر سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے میں نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں انڈسٹریل زون بنایا جس سے پانچ سو یونٹ ایکٹو ہوئے مگر بعد کی حکومتوں نے اس طرف عدم توجہی کا مظاہرہ کیا ہم دوبارہ انڈسٹری کے شعبہ کو فعال بنا کر ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سنگھوٹ میں ٹھیکیدار محمد یعقوب کی رہائش گاہ سنگھوٹ میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا استقبال تقریب سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری سلطان،

چوہدری شبیر منور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کشمیریوں سے وزیراعظم عمران خان کی محبت بے مثال ہے اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے فنڈز میں دو گنا اضافہ کر دیا جس سے ریاست کے اندر تعمیر و ترقی ہو رہی ہے مگر کچھ شیخ چلی ٹائپ لوگ اس کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں سنگھوٹ میں شاندار استقبالیہ پر چوہدری محمد یعقوب اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں میرپور کے تمام حل طلب مسائل حل کریں گے میرپور کی ملازمتوں پر صرف میرپور کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق ہے میرپور میں باہر سے ملازمین کی بھرتیاں برداشت نہیں کریں گے یہاں کا ممبر اسمبلی کمزور تھا اس لیے میرپور میں دیگر اضلاع سے ملازمین بھرتی کیے گئے لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ دریں اثناء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھمبال میرپور میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی۔سابق کونسلر چوہدری ریاست کے بھانجے چوہدری ہارون اقبال مسلم لیگ ن چھوڑ کر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے اس موقع پر چوہدری وسیم ثاقب اسلام حافظ ضمیر چوہدری تنویر چوہدری ظہیر نے بھی اپنے کنبہ

قبیلہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا چوہدری ہارون اقبال نے با باقاعدہ اعلان اپنی رہائش گاہ کھمبال میں سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب میں کیا چوہدری ہارون کی شمولیت میں پی ٹی آئی کشمیر وارڈ ون میرپور کے صدر چوہدری شعبان نے اہم کردار ادا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close