سردار سکندرحیات خان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت، آزادکشمیر بھر میں مسلم کانفرنسی کارکنوں کا جشن

مظفرآباد (پی این آئی) سردار سکندرحیات خان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت، آزادکشمیر بھر میں مسلم کانفرنسی کارکنوں کاجشن۔ پورے آزادکشمیر میں منوں مٹھائیاں تقسیم۔ قائد کشمیر سردار عتیق احمدخان کی سیاسی بصیرت اور دانشمندی کے باعث مسلم کانفرنس میں ایک قد آور شخصیت کا واپس آنا مسلم کانفرنس کے

کارکنوں کیلئے خوشخبری کی مانند ہے۔ مسلم کانفرنس تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔ سردار سکندر حیات کی مسلم کانفرنس میں دوبارہ مسلم کانفرنس میں شمولیت سے مسلم کانفرنس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فعال ہوگئی ہے اور آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔مسلم کانفرنس آزادکشمیر کی واحد ریاستی جماعت ہے جو خالصتا تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کے علاوہ ریاستی عوام کے مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی چلی آرہی ہے۔ دریں اثناء میرپور،کوٹلی،بھمبر،راولاکوٹ، نیلم، ہٹیاں بالا،سدھنوتی،عباسپور،دھیرکوٹ،حویلی،برنالہ،چکسواری کے علاوہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی بڑی تعداد نے سردار سکندر حیات کی دوبارہ مسلم کانفرنس میں شمولیت پر ٹیلی فون کر کے تصدیق کی تو عوام کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سابق وزراء کرام ملک محمدنواز،سردارصغیرخان چغتائی،راجہ یٰسین خان،سردار الطاف حسین، مفتی منصور الرحمان،شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید،میجرریٹائرڈ نصراللہ خان،چوہدری خضرحیات، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان،کیپٹن (ر) افضل خان،شیخ مقصود،سمعیہ ساجد راجہ،سردار عابد رزاق، یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سمعیہ فیاض راجا،میمونہ کیانی

ایڈووکیٹ، ریحانہ خان، سیدآزادگردیزی،سید تصور موصوی،مشتاق قریشی،بشارت مغل، سردار افتخار رشید،سردار واجد بن عارف،عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ،سجاد انور عباسی،سید اظہر علی شاہ،راجہ منیرخان،منصورعالم قریشی،سلیم اعوان،چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ،میررضوان الرحمان ایڈووکیٹ،سجاد قریشی،ریاض پلہاجی، میرافتخار، گلنار اقبال،افشاں سعید چوہدری، بشریٰ تبسم راجہ، سائمہ عباسی، رفیق عباسی، یاسین عباسی،پبلسٹی ونگ کے چیئرمین راجہ محمدلطیف حسرت،راجہ زرین خان،مجید طاہر،خواجہ حنان،سردار عفان علی خان،شہناز خان،سلمیٰ کاظمی،اقبال انقلابی، کرنل(ر)عارف عباسی،افتخار رانا،سیٹھ کریم اللہ عباسی،راجہ محسن مجید،قذافی الطاف،راجہ احسان حیدر،راجہ افتخار اکرم،راجہ ولید عبداللہ،سکندرحبیب، اور دیگر کے علاوہ ایم ایس ایف،یوتھ ونگ، لائر ونگ،ٹریڈ ونگ ودیگر نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی مسلم کانفرنس میں واپسی سے تحریک آزادی کشمیر ا ور اس کے بیس کیمپ آزادکشمیر میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ مسلم کانفرنس میں ان کی واپسی اور سرپرستی قبول کرنے پر ان کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم

کانفرنسی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اب ان شاء اللہ سردار سکندر حیات خان اور سردارعتیق احمدخان کی قیادت میں مسلم کانفرنس مضبوط اور فعال ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close