پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے کشمیریوں کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستانی سیاستدانوں کو بھی اس کا ادراک ہونا چاہیے، سردار عتیق احمد خان

ارجہ (پی این آئی) غازی ملت اور مجائد اؤل کا تحریک آزادی کشمیر کے لیے منفرد رول ہے۔استقامت ایک بڑی چیز ہے سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ریاست جموں و کشمیر کی اپنی ایک خصوصی حثیت ہے اور یہ تحریک آزادی

کشمیر کا بیس کیمپ ہے ریاست جموں و کشمیر کا اپنا ایک تشحص ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اس تشحص کو تسلیم کیا کسی کو اس تشحص پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔پاکستان کے سیاستدان مسئلہ کشمیر کو اپنی جماعتوں کے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے کشمیریوں کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں پاکستانی سیاستدانوں کو بھی اس کا ادراک ہونا چاہیے پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔آج سیاسی صورتحال یکسر مختلیف ہے سینئر لوگوں کو دوسری جماعتوں میں جا کر نیچے بیٹھا دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔حالیہ یکجہتی کے پروگرامات میں شہدا کشمیر اور حریت قائدین کی تصاویر نہ لگانا اور ذکر نہ کرنا اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر سے کوئی سرو کار نہیں ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی جھگڑے سمیٹ کر مسئلہ کشمیر پر توجہ دیں۔پاکستان کے سیاستدان آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری پھیلانے سے گریز کریں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا خیال رکھیں اور ریاستی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش بدلیں۔آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی سرحدو کی محافظ جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کے رہنماہ ڈاکٹر محمد یاسین خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے چوڑ کے مقام پر خطاب کرتے ہوے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یاسین استقامت کے ساتھ کھڑے رہے ان کی وفات سے مسلم کانفرنس اور اس علاقے کو بڑا نقصان ہوا ان کی سیاسی،سماجی اور ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ممبر اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ڈاکٹر یاسین مرحوم کی زندگی کا ہر ایک پہلو خواہ وہ سیاسی ہو سماجی ہو قابل ستائش ہے سردار صغیر چغتائی نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اس نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دیا نظریاتی سرحدوں سے چھیڑ خانی بند کی جائے آج آزاد کشمیر کے اندر نظریاتی تخریب کاری ہو رہی ہے آزاد کشمیر کے عوام نظریاتی محاز پر کھڑے ہیں مسلم کانفرنس نظریاتی محاز پر کھڑی ہے اور ایک نظریاتی فوج ہے۔مسلم کانفرنس کو کمزور

کرنے والے یہ جان لیں کہ اگر مسلم کانفرنس کمزور ہوئی تو نظریہ الحاق پاکستان کمزور ہو گا۔تعزیتی ریفرنس سے سابق وزیر راجہ محمد یاسین خان،کیپٹن (ر)راجہ سلیم اقبال خان،سابق ڈی جی راجہ محمد ارشاد خان،صدر مسلم کانفرنس باغ سردار عبدالرشید چغتائی،سردار منظور ایڈوکیٹ،ایڈمنیسٹیٹر بلدیہ باغ سردار ارشد آزاد،پی ٹی آئی رہنماہ سردار طاہر اکبر آرگنائزر مسلم کانفرنس ضلع باغ راجہ الیاس، سینئر نائب صدر راجہ نثار احمد خان،سردار عاطف نعیم،میجر(ر)راجہ آزاد،پی پی رہنماہ سردار جاوید و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سردار محمد یاسین مرحوم ایک نفیس انسان تھےاور اس علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ تک و دو میں مصروف رہے ڈاکٹر یاسین ایک معتبر شحصیت اور علاقے کی شناخت تھے ہم ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close