بیرسٹر سلطان محمود نے ن لیگ کی اہم وکٹیں گرا دیں، آزاد کشمیر میں بڑے لیڈر پی ٹی آئی میں شامل

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایل اے تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹیں گرا دیں راجہ سلطان آف ایف ون اور چوہدری عبد الرحمن آف سنگھوٹ مسلم لیگ ن چھوڑ کر اپنے کنبہ قبیلہ سمیت سابق وزیراعظم بیرسٹر

سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے بعد کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی و منشاء پر منحصر ہو گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیر ایشو کے حل کے لیے ہم تمام نظریات کے حامل افراد سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں جب بھارت کی نو لاکھ افواج کشمیر سے نکل جائے گی اور کشمیری بھارتی بربریت سے آزاد ہو جائیں گے تو پھر کشمیری فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کا یہ بیانیہ کشمیری عوام کے جذبات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتا ہے۔پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں عوام نے عدم شمولیت کر کے پی ڈی ایم کے بیانیہ کو مسترد کر دیا جبکہ کوٹلی میں پی ٹی آئی کشمیر کے جلسہ میں عوامی سمندر کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ آزاد کشمیر کی عوام وزیراعظم عمران خان کے بیانہ اور کشمیر پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے پی ڈی ایم کا بیانیہ فلاپ ہو چکا ہے آزاد کشمیر کی عوام

کرپشن کے خاتمہ کے لیے وزیراعظم عمران کی پالیسیوں کو پسند کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے ہر فرد کو صحت کارڈ فراہم کیا لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے ساڑھے تین ارب روپے کا پیکچ دیا کوٹلی جلسہ یوم یکجہتی کشمیر کا جلسہ تھا اس لیے وزیراعظم عمران خان نے کوئی اعلان نہیں کیا تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے حوالے سے فائل ان کے پاس ہے وہ جلد مزید اعلان کریں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے قریب منعقدہ جلسہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے یہ جلسہ پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم سے منعقد ہوا ہے جلسہ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت چاہتی ہے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے انعقاد پر میں آزاد کشمیر کی عوام بالخصوص کوٹلی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں