صدر مسلم کانفرنس نے مظفرآباد ڈویژن، جہلم ویلی، حلقہ دوپٹہ ہٹیاں، حلقہ لیپہ، حلقہ کوٹلہ کی تنظیمیں توڑنے کی منظوری دے دی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے جماعتی دستور کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مظفرآباد ڈویژن، ضلع جہلم ویلی، حلقہ دوپٹہ ہٹیاں، حلقہ لیپہ اور حلقہ کوٹلہ کی تنظیمیں توڑنے کی منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل

محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے ڈویژنل تنظیم مظفرآبا، ضلعی تنظیم جہلم ویلی اور مظفرآباد حلقہ 1 کوٹلہ، حلقہ 6 دوپٹہ ہٹیاں، حلقہ 7 لیپہ ویلی کی تنظیمیں توڑ دی ہیں۔ صدر مسلم کانفرنس نے متعلقہ کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تمام یونٹس میں باہمی مشاورت سے مذکورہ تنظیمیں جلد از جلد مکمل کریں۔تنظیم سازی کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ تمام برادریوں، قبیلوں اور علاقوں کی نمائندگی موجود ہو۔مزید یہ کہ ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید کوتنظیمی امور کا کوآرڈینٹر مقرر کر کے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ یونٹس کی تنظیم سازی کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ تنظیم سازی کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close