کشمیر کے عوام نے عمران خان اور پاکستان کے حق میں فیصلہ کردیا ہے، بیرسٹر سلطان محمود کا کوٹلی میں خطاب

کوٹلی (پی این آئی)کوٹلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے قبل جلسہ عام سے خطاب میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج کشمیر کے عوام نے عمران خان اور پاکستان کے حق میں فیصلہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر

اعظم پاکستان یہاں آزاد کشمیر میں کوٹلی میں عوام کے جم غفیر سے کشمیری عوام سے میری دعوت پر اظہار یکجہتی کے لئے تشریف لائے ہیں جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔ میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کر تا ہوں کہ اگر اس میں ہمت ہے تو وہ سری نگر یا جموں میں جلسہ کرکے دیکھائے۔ انہوں نے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وریراعظم عمران خان کشمیریوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اسی لیے انہوں نے آزادکشمیر کی ساری آبادی کو قومی صحت کارڈ فراہم کیا جس کی بدولت سارے آزادکشمیر کی آبادی کو مفت صحت کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ کشمیریوں نے آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مظفرآباد میں جلسہ کرکے بھارت کی زبان بول رہاہے اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہاہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ گیارہ فروری کو مظفرآباد میں عمران کے سپاہی کی حیثیت سے جلسہ کریں گے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جو کوٹلی تشریف لائے اور کشمیریوں کے دل جیتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close