وزیر اعظم پاکستان عمران خان کوٹلی میں جلسہ تاریخ ساز ہو گا، لائن آف کنٹرول کے متاثرین کیلئے اہم اعلان کریں گے، بیرسٹر سلطان محمود کا خطاب

تتہ پانی، کوٹلی، نکیال، کھوئی رٹہ، چڑہوئی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کوٹلی میں جلسہ تاریخ ساز ہو گا۔ جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر

کے عوام سے جہاں یکجہتی کا اظہار کریں گے وہاں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے۔ اس جلسے کے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔میں آزاد کشمیر بالخصوص ضلع کوٹلی کے عوام سے کہوں گا کہ وہ اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے قائد عمران خان کا والہانہ انداز میں فقیدالمثال استقبال کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پانچ فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے دورہء ضلع کوٹلی کے دوران آج یہاں تتہ پانی،کوٹلی،نکیال،کھوئی رٹہ، چڑہوئی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تتہ پانی میں اجتماع سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاہ چوہدری اخلاق، عبدالقیوم نیازی، ملک ظفر، ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ، ملک نثار، سردار حمید ہجیرہ، راجہ ساجد ہجیرہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹلی میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پانچ فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔کوٹلی میں اجتماع سے چوہدری محبوب ایڈووکیٹ،بریگیڈئیر

لعل،حنیف ایڈووکیٹ،چوہدری مالک، چوہدری ظہیر عباس، مبشر طفیل، ملک محمود، اورنگزیب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پانچ فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں نکیال میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرنکیال میں اجلاس سے چوہدری اخلاق، نعیم آرزو،آصف حنیف کیلوی، ملک قیوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پانچ فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں کھوئی رٹہ میں بھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کیا اس موقع پر کھوئی رٹہ میں سابق وزیر چوہدری رفیق نیر، نثار انصر ابدالی،بشیر گورسی،چوہدری رزاق، چوہدری مطلوب،راجہ سکندر،ناصر لطیف کالس اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چڑہوئی میں بھی ایک تقریب سے خطاب کیا جس میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شوکت فرید، گلریز انصاری، شبیر مغل، چوہدری اکرم چٹھہ ایڈووکیٹ،نصیر

ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پرتتہ پانی،کوٹلی،نکیال،کھوئی رٹہ، چڑہوئی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے صحیح معنوں میں کشمیریوں کا سفیر بن کر دکھایا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔آزاد کشمیر میں عوام کارجحان اب پی ٹی آئی کی طرف مبذول ہو چکا ہے اور عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے انتخابات جیت آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ پانچ فروری کو وزیر اعظم پاکستان کے خطاب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ایک اچھاپیغام جائے گا اور اس جلسے سے خطاب میں جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا وہاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھی اہم اعلان کریں گے اوروزیر اعظم پاکستان کے دورہء کوٹلی سے مسئلہ کشمیر کو بھی خاصی تقویت حاصل ہو گی۔ لہذا میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو سننے کے لئے پانچ فروری کو دن 1:30 بجے کوٹلی ہوائی گراؤنڈ جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close