آزاد کشمیر الیکشن 2021، مسلم کانفرنس نے حلقہ وسطی باغ سے راجہ محمود یٰسین کو متفقہ امیدوار نامزد کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس حلقہ وسطی باغ نے آمدہ انتخابات کے لیے متفقہ طور پر راجہ محمد یٰسین خان کو آمدہ انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا۔ گزشتہ روز صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی ہدایت ہر مسلم کانفرنس کی پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن 2021 کے حوالے سے حلقہ

لچھراٹ، حلقہ شرقی باغ اور حلقہ وسطی باغ کے سینئر کارکنان اور عہدیداران کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے۔ حلقہ وسطی باغ کا مشاورتی اجلاس سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ صدر ضلع باغ کی زیر صدارت ارجہ ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔جس میں مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر میجر سردار نصراللہ خان، سردار عبدالسمیع ایڈووکیٹ مرکزی نائب صدر، راجہ شاہد عزیز صدرحلقہ، راجہ طاہر یاسین جنرل سیکرٹری حلقہ،مولوی محمد افضل، سردار پرویز خان ممبر مجلس عاملہ،راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ، سردار شوکت، سرداررافد مسعود، سردار ممتاز،سردارشمریز،سردار اخلاق خان،شیخ خالد ناز،فاروق کیانی،سید خلیل حسین شاہ،سید زاہد شاہ،سردارنوید انور،راجہ محمد حبیب خان،راجہ نوید خان،شبیر عباسی، سردار شوکت شریف،سردار پرویز، راجہ ریاض،راجہ مقبول خان اور دیگر سینیر عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں راجہ محمد یاسین خان کو آمدہ انتخابات کے لئے حلقہ وسطی باغ سے مشترکہ امیدوار نامزد کیا۔جملہ کارکنان اور عہدیداران کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے اس فیصلے سے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کو آگاہ کرکے تحریری منظوری لیکر راجہ محمد یاسین خان کو آمدہ انتخابات کے لئے حلقہ وسطی باغ سے مسلم

کانفرنس کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔۔۔۔۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شرکت کتنے والے رہنماؤں کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات اسلام آباد،سہنسہ،بڑالی (پی این آئی) سابق وزراء دیوان چغتائی، چوہدری محمد رشید، میر عتیق کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگ اسلام آبادمیں وفد کے ہمراہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ لوگ جس جذبے کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اس سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کو زبردست تقویت ملے گی۔اس موقع پرسابق وزراء دیوان چغتائی، چوہدری محمد رشید، میر عتیق نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مظفر آباد کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی مظفر آباد کا دورہء کریں گے۔ اس موقع پر سابق وزراء خواجہ فاروق احمد، سید مرتضی گیلانی،عبدالقیوم نیازی،سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، وادیء نیلم کے صدرسید صداقت

شاہ کاظمی،چوہدری اسحاق طاہر، محمد امین چغتائی،اظہر گیلانی،سید ذیشان حیدر کاظمی،اکرام قاضی،اخلاق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج سہسنہ میں پانچ فروری کو وزیر اعظم عمران خان کے کوٹلی میں جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کا شراکت دار بنا دیا ہے۔ میری درخواست پر وزیر اعظم پاکستان ایل او سی پرپانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے کوٹلی آر ہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرنے والا بھارت اب ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ساتھ سکھوں کی علیحدگی کی تحریک بھی اب عروج پر پہنچ گئی ہے۔ عمران خان نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کی آواز بلند کی ترجمانی کی اور پوری وکالت کی جس کے نتیجہ میں آج مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کوٹلی میں شہداء غازیوں مجاہدوں اور تحریک آزادیء کے عظیم سپوتوں کی سر زمین پر تاریخی، مثالی ومنفرد استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی ضلع کوٹلی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کی صدارت میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

کیا۔ اجتماع سے امیدوار اسمبلی سردار رزاق خان ایڈوکیٹ، سردار ساجد نواذ ایڈوکیٹ، حافظ طاہر مظہر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ برسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ریاست کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے۔ اندرونی وبیرونی سطح پرمسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اجاگر کیا جائے گا کیونکہ مسئلہ کشمیر ہماری ترجیحات میں ہے۔ہم نے ہمیشہ اجتماعی مفادات عوامی حقوق کواولیت دی ہے۔ اگر عوام نے میرٹ اہلیت، صلاحیت، عوامی خدمت اور تحریک آزادیء کشمیر کے لیے دی جانے والی جدو جہد کو مد نظر رکھ کر ووٹ کا استعمال کیا ہمارے نامزد کردہ امیدواران کو ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیج کر اپنی ذمہ داری پوری کی تو ہم عوامی تواقعات پر بھی اتریں گے اورمقبوضہ کشمیر بھی جلدبھارتی تسلط سے آزادہوگا۔ہم عوامی مفادات اور نظریات کی سیاست کرتے ہیں۔ عمران خان کے ویژن اور نظریات کے پاسبان ہیں۔ الیکشن انشاء اللہ ڈنکے کی چوٹ پر ہم جیتیں گے۔ اس فرسودہ نظام استحصالی پالیسیوں کا خاتمہ کریں گے اور چورروں لٹیرروں سے لوٹی ہوئی قومی دولت بھی وصول کریں گے۔بعد ازاں بڑالی میں وزیر اعظم عمران خان کے پانچ فروری کے کوٹلی جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ناظم گجر کی طرف سے منعقدہ اجتماع سے یں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر

کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پانچ فروری کو کوٹلی کا دورہء انتہائی اہم ہے اور اس دن ان کا کوٹلی کے غیور عوام فیقدالمثال استقبال کریں گے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے قائدعمران خان کاتاریخی خطاب سننے کے لئے اس دن جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھا کر صحیح معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت انشاء اللہ پی ٹی آئی کشمیر کی ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close