مسلم کانفرنس پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن 2021، حلقہ لچھراٹ، حلقہ شرقی باغ، حلقہ وسطی باغ کے مشاورتی اجلاس

باغ (پی این آئی) صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی ہدایت ہر مسلم کانفرنس کی پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن 2021 کے حوالے سے حلقہ لچھراٹ، حلقہ شرقی باغ اور حلقہ وسطی باغ کے سینئر کارکنان اور عہدیداران کے مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے۔ حلقہ وسطی باغ کا مشاورتی اجلاس سردار عبدالرشید

چغتائی ایڈووکیٹ صدر ضلع باغ کی زیر صدارت ارجہ ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔جس میں مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر میجر سردار نصراللہ خان، سردار عبدالسمیع ایڈووکیٹ مرکزی نائب صدر، راجہ شاہد عزیز صدرحلقہ، راجہ طاہر یاسین جنرل سیکرٹری حلقہ،مولوی محمد افضل، سردار پرویز خان ممبر مجلس عاملہ،راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ، سردار شوکت، سرداررافد مسعود، سردار ممتاز،سردارشمریز،سردار اخلاق خان،شیخ خالد ناز،فاروق کیانی،سید خلیل حسین شاہ،سید زاہد شاہ،سردارنوید انور،راجہ محمد حبیب خان،راجہ نوید خان،شبیر عباسی، سردار شوکت شریف،سردار پرویز، راجہ ریاض، ملک یوسف اعوان، راجہ مقبول خان اور دیگر سینیر عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں راجہ محمد یاسین خان کو آمدہ انتخابات کے لئے حلقہ وسطی باغ سے مشترکہ امیدوار نامزد کیا۔جملہ کارکنان اور عہدیداران کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے اس فیصلے سے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کو آگاہ کرکے تحریری منظوری لیکر راجہ محمد یاسین خان کو آمدہ انتخابات کے لئے حلقہ وسطی باغ سے مسلم کانفرنس کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے 5 فروری کے جلسے کی تیاریاں، بیرسٹر سلطان کا کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب اسلام آباد (پی این

آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم عمران خان کے پانچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کوٹلی میں 3 فروری بروز بدھ دن 11 بجے سپلائی بازارنکیال روڈ، 12 بجے کمیونٹی ہال نکیال،2 بجے ریس ہاؤس کھوئی رٹہ،4 بجے چڑہوئی اور 7 بجے شام ڈنہ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں