آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے بڑے لیڈر تحریک انصاف میں شامل، بیرسٹر سلطان محمود کے ہمراہ پرجوش پریس کانفرنس

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل۔آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بعد مسلم کانفرنس کا انتخابی سیاست سے تقریباً صفایا ہو گیا۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزرو سابق وزیر دیوان چغتائی،پیپلز پارٹی کے سابق وزیر چوہدری محمد رشید، مسلم کانفرنس کے دو مرتبہ کے ٹکٹ ہولڈر میر

عتیق،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء عنصر پیرزادہ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء خواجہ شفیق، امتیاز عباسی اور دیگر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد،سابق وزراء دیوان چغتائی، چوہدری محمد رشید، میر عتیق، عنصر پیرزادہ، خواجہ شفیق، امتیاز عباسی اور دیگرکے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ملکی، غیر ملکی اور مقامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل پونچھ اور سدھنوتی سے فہیم ربانی اور سردار ارزش بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جسکے بعد اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرانشا ء اللہ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے کیونکہ آزاد کشمیر کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم

پاکستان عمران خان نے بلا تخصیص آزاد کشمیر کے ہر فرد کو ہیلتھ کارڈ کی منظوری دی جبکہ اب نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا بھی آغاز عنقریب ہو نے جا رہا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پانچ فروری کو یوم یکجہتی ء کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں عوام کے جم غفیر سے ایک جلسہ عام کے موقع پر خطاب کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کا انتخابی کا نقطہ عروج ہے۔آج پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں مظفرآباد سے بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں۔پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے اہم لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔مظفرآباد سے اہم شخصیات کی شمولیت سے آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے۔مظفرآباد سے اہم شخصیات کی شمولیت سے آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے میں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آزاد کشمیر کے دورے کی درخواست کی تھی جسے انھوں نے قبول کیا اور وزیر اعظم عمران خان پانچ فروری کو کوٹلی میں جلسے سے خطاب کریں گے میں اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔کوٹلی میں جلسے کا انتخاب اس لیے کیا کہ وہاں چار حلقے ایل او سی پر ہیں۔وزیراعظم کے وہاں

جلسے سے آرپار کشمیر میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کشمیر کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں اور وہ کشمیریوں کی آواز ہیں۔انہوں نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر بھرپور طریقہ سے اٹھایا ہے اور اب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے بعد کشمیر کی آزادی کے دن اور قریب ہو جائیں گے۔اس موقع پرایک سوال کے جواب میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم سب کے قائد وزیر اعظم عمران خان ہیں اس لئے پارٹی میں اختلافات کر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس موقع پرپی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار ارشاد محمود اور سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں