خواتین وکلاء کی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور ہندوستان کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات قائدمسلم کانفرنس نے مجاہد منزل میں خواتین وکلاء افشاں سعید ایڈووکیٹ،بشری

سلیم چشتی ایڈووکیٹ،نورین رفیق ایڈووکیٹ اور ثوبیہ رنگزیب ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردارعتیق احمدخان نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کو ہضم کرنے کی کوشش میں بھارت کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کیا آج پورا بھارت سراپا احتجاج ہے اور سکھوں نے ایک زوردار تحریک شروع کررکھی ہے۔ ہندوستان نے کشمیریوں کاحق تسلیم نہ کیا تو یہ ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوگا انہوں نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور سربلندی میں وکلا کا کردار اہم ہے۔ اور وکلاء برادری کو مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک اور مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوؤں کا پورا ادراک رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں بنیادی کردار ہے اور اس کردار کو تسلیم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر کے یہ بتادیا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے اب عالمی ادارے کومسئلے کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ جنوبی ایشیاء کا دیرینہ مسئلہ حل ہو اور خطے میں امن کاقیام ممکن ہوسکے۔۔۔۔تحریک انصاف صحت کی طرح تعلیم کو بھی ہر شہری کا بنیادی حق سمجھتی ہے، گلزار فاطمہمظفرآباد (پی این آئی) سابق رکن اسمبلی اور انصاف وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ تحریک

انصاف صحت کی طرح تعلیم کو بھی ہر شہری کا بنیادی حق سمجھتی یے اور انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولت ہر فرد تک پہنچانے کی طرح تعلیم کو بھی یر شخص کی دسترس میں لایا جائے گا۔آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں شعبہ سٹوڈنٹس افئرز کے زیر اہتمام مستحق طلبہ وطالبات کی مدد کے لئے قائم تنظیم گارڈین کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کی تعلیم سے عدم توجہی بجٹ میں مختص کی جانے والی معمولی سی رقم سے جھلکتی رہی ہے ۔ اس عدم توجہی نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا۔اب وزیر اعظم عمران خان اس پالیسی کو بدل رہے ہیں۔۔تعلیم کوپہلی ترجیح بنائے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔دنیا میں عروج اور عزت کی ہر راہ علم و تحقیق سے ہو کر گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہالت کے خلاف اور علم کی ترویج کے لئے کام کرنا جہاد ہے۔جب تک مسلمان تعلیم کو ترجیح بنائے رہے دنیا میں ان کا ڈنکا بجتا رہا جب وہ اس راہ سے ہٹ گئے تو زوال ان کا مقدر بن گیا۔انہوں نے گارڈین تنظیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سرگرمیوں کو نوجوانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close