تحریک انصاف صحت کی طرح تعلیم کو بھی ہر شہری کا بنیادی حق سمجھتی ہے، گلزار فاطمہ

مظفرآباد (پی این آئی) سابق رکن اسمبلی اور انصاف وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صحت کی طرح تعلیم کو بھی ہر شہری کا بنیادی حق سمجھتی یے اور انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولت ہر فرد تک پہنچانے کی طرح تعلیم کو بھی یر شخص کی دسترس میں لایا جائے گا۔

آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں شعبہ سٹوڈنٹس افئرز کے زیر اہتمام مستحق طلبہ وطالبات کی مدد کے لئے قائم تنظیم گارڈین کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کی تعلیم سے عدم توجہی بجٹ میں مختص کی جانے والی معمولی سی رقم سے جھلکتی رہی ہے ۔ اس عدم توجہی نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا۔اب وزیر اعظم عمران خان اس پالیسی کو بدل رہے ہیں۔۔تعلیم کوپہلی ترجیح بنائے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔دنیا میں عروج اور عزت کی ہر راہ علم و تحقیق سے ہو کر گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہالت کے خلاف اور علم کی ترویج کے لئے کام کرنا جہاد ہے۔جب تک مسلمان تعلیم کو ترجیح بنائے رہے دنیا میں ان کا ڈنکا بجتا رہا جب وہ اس راہ سے ہٹ گئے تو زوال ان کا مقدر بن گیا۔انہوں نے گارڈین تنظیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سرگرمیوں کو نوجوانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close