وزیر اعظم عمران خان کا 5 فروری کو عوام کا سمندر فقید المثال استقبال کرے گا، بیرسٹر سلطان محمود کا اعلان

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو عوام کا تلاطم خیز سمندر وزیراعظم عمران خان کا فقید المثال استقبال کرے گا کوٹلی میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ تعداد اور جوش و خروش کے اعتبار سے نہ

صرف کوٹلی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو بلکہ یہ جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ یادگار جلسہ ہو گا پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ پانچ فروری کو جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں وزیراعظم عمران خان پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کر کے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے ضلع کوٹلی لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہے چار حلقے لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگتے ہیں اس لیے وزیراعظم عمران خان میری دعوت پر پانچ فروری کو کوٹلی میں جلسہ عام کے زریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اس لیے یہ جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی کشمیر کے عہدیداران اور کارکنان کا جوش دیکھ کر نظر آ رہا ہے کہ کوٹلی میں وزیراعظم عمران خان کے جلسہ میں میرپور سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گی پانچ فروری کو پی ٹی آئی کشمیر کے جھنڈے ہاتھوں میں تھامے ڈیرھ بجے جلسہ گاہ پہنچیں پانچ فروری کے جلسہ کے بعد آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جارحانہ انداز میں شروع ہو جائے گی سردار فہیم ربانی سردار ارزش کے بعد اگلے چوبیس گھنٹوں میں مخالفین کی انتہائی اہم وکٹیں گرنے جا رہی ہیں اب وکٹوں کے گرنے کا جو سلسلہ شروع

ہوا ہے وہ تھمے گا نہیں۔جلد پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں حکومت بننے جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں وزیراعظم عمران خان کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کا ڈویژنل اجلاس میرپور ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور سابق امید وار اسمبلی چوہدری رزاق سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بھمبر ڈاکٹر انعام الحق برنالہ سے انوار الحق چوہدری مرید حسین چوہدری ریاض چوہدری محمد منشا جبار منہاس ڈاکٹر مریم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل ڈی ون میرپور میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی مہم اب اہم موڑ میں داخل ہو چکی ہے ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کا اندراج انتخابی نظام میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے ہر وارڈ میں تمام افراد کے ووٹ اندراج کروائیں ووٹ کے اندراج میں جہاں بھی مشکل ہو وہاں پی ٹی آئی کے عہدیداران پہنچ جائیں ووٹر لسٹیں ہی انتخابات میں کامیابی کا تعین کرتی ہیں اگر ووٹ اندراج ہی نہیں ہوں گے تو پھر کاسٹ کیسے ہوں گے میں

تمام عہدیداران کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کرتا ہوں کہ وہ ووٹر لسٹوں میں ووٹ اندراج کروانے میں اپنا کردار ادا کریں پانچ فروری وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے تمام لوگ جلسہ میں بھرپور شرکت کریں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکٹر ڈی ون میں چوہدری طارق محمود کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری فہد جاوید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری محمد صدیق چوہدری محمد منشا حاجی جاوید اکرم چوہدری امجد محمود عنصر صارم حاجی ادریس زرگر زیشان زرگر عبدالخالق قربان پہلوان طاہر مرزا افتخار ممتاز رشید طارق محمود چوہدری چوہدری نثار صدراحمد شاہ خرم پاشامحتب شاہ محمد شفیق مغل عبداللہ طارق چوہدری شہزاد حسین قاری بابر چوہدری رفیق قمر جاویداعتزاز ممتازملک طاہرملک فرخ رسول پرویز رشید عادل محمودکاشف رشیدزیشان غفورقازی شبیر محمد صادق مرزا اشرف صوفی خالدحمزہ مغل ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل چیچیاں ہاؤس کھڑی شریف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے،بھارت پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے،5

فروری کو ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اس دفعہ 5 فروری کو عملی طور پر کوٹلی یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ میں شرکت کر کے یکجہتی کشمیر کا اظہار کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہو چکی ہے،اب مسئلہ کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔انشاء اللہ قائد پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر جلد حل ہو گا۔جلسہ سے سابق وزیر برقیات و مرکزی رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد محترم چوہدری خادم حسین مرحوم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ کھڑی شریف بھاری اکثریت سے لوگ لے کر کوٹلی جلسہ میں پہنچیں گے۔چوہدری شیراز اکرم نے خطاب میں کہا کہ لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،حلقہ کھڑی کی سیٹ 10 ہزار کی لیڈ سے جتوائیں گے۔اس موقع پر فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد،چیئرمین محمود اختر،مرزا مظفر حسین،چوہدری نصرت عباس ٹھاکر،چوہدری محمد رفیع،سیکرٹری محمد افضل،ڈاکٹر معروف حسین،چوہدری اعجاز احمد،چوہدری ماجد حسین،ماسٹر چوہدری امانت علی اور دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود ہے۔اس موقع پر خواجہ شکور،خواجہ قاسم،خواجہ ثاقب،خواجہ لقمان،میاں حسن عظیم نے کھیڑ رتالی سے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر خاندان کنبہ قبیلہ

سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں