کوٹلی( پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا 5 فروری کو کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ہونے والا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔اس روز لائن آف کنٹرول کے
قریب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور انہیں یقین دلایا جائے گا کہ آزادی کی جدوجہ جہد میں ہم سب انکے ساتھ ہیں۔پانچ فروری کو ضلع کوٹلی کے عوام اپنا قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے اس جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔اس جلسہ عام میں وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر کے عوام کے حوالے سے خصوصی اعلانات بھی کریں گے۔آج میں جو ماحول یہاں پر دیکھ رہا ہوں اس سے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پانچ فروری کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے تمام ونگز اورکارکنوں سے کہوں گا کہ وہ اس جلسے میں شرکت کے لئے پانچ فروری کوکوٹلی پہنچیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج یہاں کوٹلی میں وزیر اعظم عمران خان کے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر جلسے کی تیار یوں کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری اخلاق نے کی جبکہ اجلاس سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سکندر بیگ،ضلعی صدر چوہدری اخلاق، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ،سابق وزیر چوہدری رفیق نیر، انصر ابدالی،چوہدری شوکت فرید، نعیم آرزو، ملک نثار، بیرسٹراسرار، بریگیڈئیر لعل،آصف کیلوی، چوہدری رزاق، سردار رزاق،چوہدری شفاعت ایڈووکیٹ،
قیوم صابری ایڈووکیٹ، روبینہ مالک، سعدیہ تاج، صائمہ الماس، ملک ظفر، ظہیر عباس چوہدری، ناظم گجر، ڈاکٹر شاہنواز، راجہ گل نظر،حسن شاہ،الیاس عزیزا، سابق کمشنر عبدالقیوم،نعیم ملک، چوہدری انور شہزاداور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آج میں نے کوٹلی میں وزیر اعظم عمران خان کے پانچ فروری کے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے تمام ونگز کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس جلسے میں بھرپورشرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔ جلسہ عام سے وزیر اعظم پاکستان کا خطاب تاریخی ہو گا اور یہاں لائن آف کنٹرول کے قریب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں