اسلام آباد ( پی این آئی) ن لیگ آزاد کشمیر کے نائب صدر اور آزادکشمیر کی سیاست کا ایک بڑا نام سابق وزیر حکومت سردار خان بہادر خان کے بھتیجے اور جانشین سردار ارزش خان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی آفس بلیو ایریا
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پرسردار ارزش خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں خورشید ضیاء، راجہ شفیق احمد،نعیم ضیاء،ظفرمغل، عدنان انس،وقاص محبوب،انیل شوکت،سردار امریز،بلاول ازل،یاسر، سردار حلیم،سردار انس، دانیال خورشید،سردار کفیل،عاقب اعجاز،بابر طالب،خان جواد،حمزہ شوکت،کفیل احمد،سردار ریحان جاوید،سردار ندیم اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے سردارارزش اورانکے کے ہمراہ آئے ہوئے رہنماؤں اورکارکنوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی کے مفلر بھی پہنائے۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ لوگ دیکھیں گے کہ آئے روز نامور شخصیات پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہونگی اوریہ اس بات کی غمازی کرے گا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بنائے گی۔سردار ارزش چونکہ خود بھی مسلم لیگ ن کے نائب صدر تھے اور انہوں نے جب دیکھا کہ حکومت آزاد کشمیر کیا کیا زیادتیاں کر رہی ہے تو انھوں نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا فیصلہ
کیا اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو کرپی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔سردار خان بہادر خان مرحوم اور میرے والد گرامی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے اور دونوں نے کافی عرصہ اکھٹے تحریک آزادیء کشمیراور آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا۔ہم سردار ارزش کو پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔انکی شمولیت سے پارٹی کو خاصی تقویت ملے گی۔اس موقع پر سردارارزش نے کہاکہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر چلتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے اورآزادکشمیر میں آئندہ حکومت انشا ء اللہ پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر بنائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں