مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان کا دورہ میرپور، جگہ جگہ شاندار استقبال

میرپور (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان کا دورہ میرپور، جگہ جگہ شاندار استقبال،کھڑی شریف دربار پرحاضری اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ج)کے سربراہ اقبال ڈار اور دیگرکارکنوں کی بڑی تعداد ہمراہ تھی۔ چیئرمین یوتھ ونگ نے مزار کھڑی شریف پر

حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد چیئرمین یوتھ ونگ میرپور میں ایم اے باری کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔چیئرمین یوتھ ونگ اور اقبال ڈار نے قاضی ظفراقبال کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد چیئرمین یوتھ ونگ نے غلام رسول عوامی سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور کے بھائی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ میرپور اویس طارق، سوشل میڈیا کے ممبر عبد الرحمن، سردار عمر رشید،ظفر معروف اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔بھارت کشمیری عوام کے دلوں سے آزادی کا جذبہ ختم نہیں کرسکا، کشمیری قوم حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، سردار عتیق احمد خانراولپنڈی(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو یہ بتا رہے ہیں کہ بھارت کی جمہوریت اور سیکولر ازم محض ڈھونگ ہے۔ بھارت73برس سے کشمیری مسلمانوں کا قتل عامکررہا ہے۔ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر

جاری ہے۔ اس ظلم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے دلوں سے آزادی کا جذبہ ختم نہیں کرسکا۔کشمیری قوم حصول آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا. انہوں نے کہا کہ بھارت کا سیکولرازم اور جمہوریت ڈھونگ ہے کیونکہ بھارت کشمیریوں کے حق رائے دہی کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت ہی نہیں پورے خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔عالمی برادری کو اسی صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جب تک ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم نہیں کرتا۔ جنوبی ایشیاء امن و استحکام کو ترستا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کا کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جانا لمحہ فکریہ ہے۔دریں اثناء قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے اعزاز میں ڈی ایس پی سردار الیاس خان کی طرف سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔عشائیہ میں راجہ محمد یاسین خان، سردار صغیرخان، سردار عابد رزاق،سردار حفیظ اور دیگر موجود تھے۔قائدمسلم کانفرنس سے مجاہد منزل میں ممبر قانون ساز اسمبلی ملکمحمد نواز،راجہ محمدنیازخان،ظہیر کیانی ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی ملاقات کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close