اسلام آباد ( پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم ،پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اسلام آبادمیں انکی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان اسمبلی کی نومنتخب رکن دلشادبانو نے تفصیلی ملاقات کی ۔ملاقات میں بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے دلشاد بانوکو رکن اسمبلی منتخب ہونے پرمبارکباد دی
اور اس امر پر اطمینان کااظہارکیا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے اثرات آزادکشمیرکے انتخابات پر بھی مرتب ہونگے اورانشاءاللہ آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی اآزادجموں وکشمیربھاری اکثریت سے انتخابات جیت کروزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن دلشاد بانو نے پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیرکے صدر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کو روایتی گلگتی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔۔۔۔۔ خیبر پختوخوا حکومت نے 2 سال کے دوران 164 ارب روپے کے قرضوں کے معاہدے طے کیے پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا میں بیرونی قرضوں پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت نے بیرونی قرضوں پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی دستاویزات اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران 164 ارب روپے کے قرضوں کے معاہدے طے پائے گئے۔ 72 ارب روپے کا قرض توانائی کے منصوبوں کے لیے حاصل کیا جائے گا۔سیاحت کے ایک منصوبے کے لیے 11 ارب روپے سے زائد کا قرضہ بھی شامل ہے جبکہ زراعت کے لیے 28 ارب روپے قرض کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے لیے 18 ارب
روپے کا قرضہ لیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا اکنامک کوریڈور کے لیے 12 ارب روپے کے قرض لیے جائیں گے جبکہ مردان صوابی شاراہ کے لیے 12 ارب روپے کا قرضہ لیا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ صحت کے لیے کورونا کی مد میں80 کروڑ 32 لاکھ روپے کے قرضے لیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت نے شہری ترقی کے لیے ایک ارب 12 کروڑ روپے قرض کے معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ قرضہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے آسان شرائط پر لیے گئے ہیں جن کی ادائیگی کی مدت 20 سے 35 سال ہے۔خیبر پختونخوا کی گزشتہ حکومت میں 5 سال کے دوران 80 ارب سے زائد کا قرضہ لیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں