ہم نے آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن کو فروغ دینا ہے، بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر میں عمران خان کے ویژن کو فروغ دینا ہے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر برسر اقتدار آ کر ریاست کے اندر عمران خان کی کرپشن کے خلاف

جدوجہد کے تسلسل کو جاری رکھ کر آزاد کشمیر کو کرپشن فری ریاست بنائے گی آزاد کشمیر سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ کر کے یہاں عدل و انصاف کو فروغ دیا جائے گا انصاف لائیرز فورم کا اس میں اہم کردار ہو گا اپریل میں میرپور کے اندر انصاف لائیرز فورم آزاد جموں و کشمیر کا مرکزی کنونشن ہو گا جس میں وزیراعظم عمران خان کو بطور مہمان خصوصی دعوت دیں گے یہ کنونشن انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہو گا انصاف لائیرز فورم آزاد جموں و کشمیر کے وکلا آج سے ہی کنونشن کی تیاریاں شروع کردیں میں نے اپنے دور اقتدار میں احتساب ایکٹ پاس کروایا تھا اور انتہائی ایماندار شخص شیخ بشارت کو احتساب بیورو کا چئیرمن بنایا تھا جس نے آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں کرپٹ عناصر کا احتساب کیا مگر اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر احتساب ایکٹ کے دانت نکال دیئے ہیں ہم دوبارہ احتساب ایکٹ کو اصلی حالت میں بحال کریں گے میں نے اپنے دور اقتدار میں آزاد کشمیر میں انڈسٹریل زون قائم کر کے ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے میرے دور حکومت میں پانچ سو صنعتی یونٹ کام کرتے تھے آزاد کشمیر میں ہائیڈرو کابہت پوٹینشل ہے ہم حکومت میں آ کر ریاست کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کر کے ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنائیں گے میں مارچ میں برطانیہ و یورپ کا دورہ کر کے کشمیر ایشو

کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کروں گا۔ کامیاب تقریب کے انعقاد پر انصاف لائیرز فورم آزاد جموں وکشمیر کے صدر خواجہ مقبول وار اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائیرز فورم آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب عہدیداران کی تعارفی اور مشاورتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان لائیرز فورم کے صدر بیرسٹر عمیر نیازی مرکزی صدر انصاف لائیرز فورم آزاد جموں و کشمیر خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل زمان ایڈووکیٹ چوہدری الیاس ایڈووکیٹ سردار جمیل ایڈووکیٹ امجد صدیقی ایڈووکیٹ چوہدری مشتاق ایڈوکیٹ چوہدری صغیر ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز خان چوہدری اسلم ایڈووکیٹ بھمبر بار شاہد شبیر ایڈووکیٹ سردار رضوان فاروق ایڈووکیٹ سید بلال اندرابی ایڈووکیٹ سردار ندیم عزیز ایڈووکیٹ سردار مسعود ایڈووکیٹ چوہدری مشتاق راجہ مسعود الرحمن ایڈووکیٹ سردار جہانگیر ایڈووکیٹاشرف قریشی ایڈووکیٹ شوکت گناعی ایڈووکیٹ بیرسٹر نداچوہدری حاکم دین ہٹیاں بالا نے بھی خطاب کیا تقریب سے انصاف لائیرز فورم کے مرکزی صدر بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں الیکشن لڑ کر حکومت بنائے

گی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری دنیا میں کشمیریوں کے ترجمان ہیں مرکزی صدر انصاف لائیرز فورم آزاد جموں و کشمیر خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ نے کہا کہ انصاف لائیرز فورم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں وکلاء معاشرے میں انصاف کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے انصاف لائیرز فورم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے جبکہ اس موقع پرسعداللہ خان مروت صدر انصاف لائیرز فورم خیبر پختونخواہ، روبینہ ناز ایڈیشنل جنرل سیکریٹری آئی ایل ایف پاکستان، مرکزی سیکریٹری جنرل آئی ایل ایف آزاد کشمیرچوہدری شکیل زمان سینئر نائب صدرسردار جمیل صادق ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،شاہ فیصل الیاس سیکریٹری جنرل آئی ایل ایف پاکستان، افضال عظیم آئی ایل ایف پاکستان، عدیل بٹ سینئر نائب صدر آئی ایل ایف کے پی کے، بیرسٹرندا سلام چوہدری، چوہدری الیاس ایڈووکیٹ،شوکت گنائی ایڈووکیٹ،مشتاق چوہدری ایڈووکیٹ،مسعودالرحمن ایڈووکیٹ،اشرف قریشی ایڈووکیٹ،امجد صدیقی ایڈووکیٹ،صغیر ایڈووکیٹ،بلال اندرابی ایڈووکیٹ،حاکم دین ایڈووکیٹ،سردار مصروف خان ایڈووکیٹ، چوہدری

محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری عدنان فاروق ایڈووکیٹ،محمد مدثر اقبال ایڈووکیٹ، ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری صدیق ایڈووکیٹ،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹرآئی ایل ایف آزاد کشمیرچوہدری نصیراحمدایڈووکیٹ، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ،عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ،قربان حسین ایڈووکیٹ،راجہ شفیق،عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ،قربان حسین ایڈووکیٹ، راجہ امتیاز خان شازیہ کیانی ایڈووکیٹ، شائستہ کوثرایڈووکیٹ،رومانہ شبیرایڈووکیٹ،رضیہ اشرف ایڈووکیٹ،شازیہ اصغر ایڈووکیٹ،امل سرور ایڈووکیٹ،عنبرین کاظمی ایڈووکیٹ،وحید نذیر ایڈووکیٹخلاد یوسف ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں