تحریک انصاف مسافروں کا ٹولہ ہے جن میں مختلف دھڑے ہیں اور انکی دال جوتیوں میں بٹ رہی ہے، چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کا موجد سکندر حیات ہے، جن لوگوں نے بینظیر بھٹو شہید سے بے وفائی کی وہ جب تک بی بی کی مزار پر حاضری دے کر معافی نہیں مانگتے ان کو دوبارہ کبھی کوئی منصب نہیں مل سکتا، تحریک انصاف مسافروں

کا ٹولہ ہے جن میں مختلف دھڑے ہیں اور انکی دال جوتیوں میں بٹ رہی ہے، ن لیگ کی حکومت کے لیئے کل تک ہمارا تعلیمی پیکج حرام تھا آج اپنا تعلیمی پیکج حلال ہو گیا ہے ہم اس کی مخالفت نہیں کرتے مگریہ چوکیدار چپراسی نائب قاصد کلرک کی بھرتیوں کے لیئے لایا گیا ہے دو ٹیچرز پر ہائی سیکنڈری سکولز قائم نہیں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار نہوں نے امیدوار اسمبلی حلقہ تین سردار مبارک حیدر کی طرف سے دارالحکومت مظفرآباد لوئر پلیٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل چوہدری لطیف اکبر کو گوجرہ سے پلیٹ تک ریلی کی شکل میں لایا گیا استقبالی اجتماع آ مد پر جیالوں نے ٹھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور وزیر اعظم لطیف اکبر ایم ایل اے مبارک حیدر کے نعرے لگاتے رہے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے پٹرولیم، آٹا، چینی ،بجلی، گیس سب کچھ مہنگا کر کے غریب عوام کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ہے اگر عوام مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار چاہتے ہیں تو غریب پرور جماعت پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں- انہوں نے آزاد کشمیر کے حکمرانوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں یہ بتایں اپنے اور چیف سیکرٹری آئی جی سمیت وزراء کی سالانہ مراعات میں لاکھوں روپے کا بے اضافے اور ایم ایل ایز کو کروڑوں کی نام نہاد سکیمیں کیا

لوٹ مار کے لیئے نہیں ہیں تو اور کیا ہے- مگر غریب عوام کو آٹے کی سبسڈی دینے کے لیئے ان پاس پیسے نہیں ہیں- مظفرآباد شہر میں کوئی ایک کام نہیں کیا گیا ہم نے کم بجٹ میں بھی نلوچھی سہلی سرکار پلوں طارق آباد گوجرہ بائی پاس شہر بھر میں تمام سڑکیں اور گلیاں راستے پختہ کیئے ورنہ گندگی کی وجہ سے لوگ بازاروں میں بھی نہیں جا سکتے تھے آزاد کشمیر می تین میڈیکل کالج وومن یونیورسٹی قائم کی لطیف اکبر نے کہا موجودہ حکومت کے کریڈیٹ میں کوئی ایک عوامی فلاح بہبود کا منصبوبہ نہیں ہے ایک وزیر کے بارے میں سنا ہے وہ کرین کے زریعے اپنے تحہ خانوں میں پیسے ڈالتا ہے یہ ایماندار بنے بیٹھے ہیں اساتذہ سمیت تمام ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا لوگوں کو اقتدار کی ایوانوں میں داخل ہونے پر لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور دعوہ مہاتماں گاندھی ہونے جیسا کرتے ہیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وزیر سردار جاوید ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقہ تین کی عوام نے مبارک حیدر پر اعتماد کر دیا ہے ٹکٹ انہیں کا ہے پیپلزپارٹی کے صدر لطیف اکبر کی قیادت میں تمام امیدوار کامیابی حاصل کریں گے یہ غریب محنت کش طبقات کے لیڈر ہیں ان سے غداری کرنے والوں کو عوام جوتیاں ماریں گے ،سردار مبارک حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے حلقہ تین مظفرآباد کی عوام کو دھوکے دیئے استحصال کیا اور اپنا حق

یاد دلانے پر نازیبا الفاظ میں حقارت کا نشانہ بنایا تنہائی اس حکومت کا مقدر بن چکی ہے اور بھکالاٹ کا کا شکر ہو کر یہ سب بھاگنے کی تیاری کر چکے ہیں زلزلے کے بعد سکندر حیات، عتیق حکومتوں نے مظفرآباد کو اثارقدیمہ بنانے کے نفرت انگیر دعوے کیئے مگر پیپلزپارٹی حکومت قائم ہوتے ہی لطیف اکبر نے مظفرآباد شہر کو دوبارہ شایان شان بنانے کیت لیئے تمام منصوبہ جات پر عملدارآمد کروایا بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل کیلئے مظفرآباد شہر کے محسن کا نام لطیف اکبر اور پیپلزپارٹی ہے، اس موقع پر شوکت جاوید میر، عارف مغل، راجہ بشارت افضل، نورین کاظمی، جہانگیر مغل، مفتی فضل الرسول بشیر اعوان، شامی بخاری، مقبول گجر، راشد مغل، چوہدری مراد، کلیم قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مختلف پارٹیاں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں خواجہ یوسف، مالک جاوید، راشد میر، عثمان اعوان، چوہدری مقصود، وسیم، مطیب ملک، وقاص اعوان، شیراز، اسرار چوہدری، احمد ساگر، خواجہ طیب، مقبول، مختیار مغل، چوہدری قیوم، وقار ملک، سبز علی خان، شاہد خان، ملک فیضان، ارباب میر، زہیب شاہ، اضرار، عدنان، منصور، گلفام، اویس ملک، کامران، رستم، محمد فہیم، بلال کھوکھر نے شمولیت اختیار کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close