کشمیر مظفرآباد، آزاد کشمیر اسمبلی میں میرٹ پامالیاں، ایم آر ایم کا 25 جنوری کو دھرنا دینے کا اعلان، شاہ غلام قادر کے پتلے نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، فیصلہ

مظفرآباد(این این آئی)آزادکشمیر اسمبلی میں میرٹ پامالیاں ،میرٹ اینڈ ریفارمرز موومنٹ نے 25جنوری کو دھرنادینے کا اعلان کردیا،شاہ غلام قادر کے پتلے نذر آتش کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا،وزیراعظم آزاد کشمیرکو معاملات میں فوری مداخلت کرنے کے لیے مکتوب ارسال،میرٹ اینڈ

ریفارمرز موومنٹ کا قانون ساز اسمبلی ،بلدیاتی ادارہ جات سمیت دیگر جملہ اداروں کی جریدہ اسامیاں پبلک سروس کمیشن اور غیر جریدہ اسامیاں این ٹی ایس میں بھیجنے کا مطالبہ ،ایم آر ایم کا اجلاس گزشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد میں زیر صدارت راجہ قمر زمان منعقد ہوا ،اجلاس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مقررین نے کہا کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے آزادکشمیر کے اہم آئینی ادارے جہاں دیگر اداروں کیلئے قوانین پاس ہوتے ہیں کو گھر کی لونڈی بنا لیا ہوا ہے ،کسی بھی آفیسر یا ملازم کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ایڈہاک تقرری کی جاتی ہے اور بعد ازاں اشتہار دے کر فرضی انٹرویوز کا ڈرامہ رچا کر میرٹ کا گلا گھونٹ دیا جاتاہے ،اب 25جنوری کو اسسٹنٹ سٹاف آفیسر کی اسامی پر بھی یہی ڈرامہ رچایاجائے گا ،جہاں معاون خصوصی کے فرزند وقاص ارسل پہلے سے ایڈہاک کام کر رہے ہیں انھیں مستقل کیا جائے گا،وقاص ارسل پی پی کے پچھلے دور حکومت میں اے جے کے آر ایس پی میں ملازم رہے اور اب سپیکر اسمبلی کے کیمپ میں چلے آئے،شاہ غلام قادر نے قبل ازیں رپورٹر کی اسامی پر ایک خاتون کی تقرری کی جن کے والد پورا دن سپیکر کی تعریفوں میں سوشل میڈیا پر پوسٹر لگاتے رہتے ہیں ،اب ایک اور کارکن کیلئے رپورٹر کی اسامی بھی مشتہر کر دی گئی ہے ،آزادکشمیر اسمبلی کو بیگار کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے

،اب جاتے جاتے سپیکر اپنے مزید بندے لگانا چاہتے ہیں لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ،ریاست کے پڑھے لکھے افراد در بدر ہیں ،قبل ازیں وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر نے لوکل گورنمنٹ کو تباہ کر دیا مگر میرٹ پسند وزیراعظم خاموش تماشائی بنے رہے ،اگر اسمبلی کے معاملات کو وزیراعظم نے نہ دیکھاتو آئندہ الیکشن میں ایک ووٹ ملنے کی بھی توقع نہ رکھیں ،مقررین نے کہا کہ 25جنوری کو میرٹ کے کھلواڑ کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا جس میں سپیکر اسمبلی کا پتلا بھی نذر آتش کیا جائے گا جبکہ اسی دن اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close