سرینگر (این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی او ر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے ۔ مصائب ومشکلات میں مبتلا لوگوں کو پرامن احتجاج کا بھی حق نہیں دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بڑھتی ہوئی
مہنگائی نے پہلے سے بھارتی جبر و استبداد کا شکار لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ غریب طبقے سے وابستہ کنبوںکے افراد کھانے پینے کی چیزوں کی قوت خرید سے محروم ہوتے جارہے ہیںاور انہیں دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہو پارہی۔وادی کے اطراف و اکناف میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کھانے کے تیل، چائے، ہلدی، مرچ، مصالہ جات، آٹا، صابن، دالوں ، دودھ ، مکھن، گھی اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں۔ بنیاد ی سہولیات کی عدم دستیابی نے بھی لوگوں کاجینا دو بھر کر دیا ہے ۔ پوری وادی میںبجلی بیشتر وقت غائب رہتی ہے اور سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی اکثر علاقے گھپ اندھیرے میںڈوب جاتے ہیں۔ لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔ ناصاف پانی کے استعمال کے باعث اکثر و بیشتر علاقوں میں کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں۔سرکاری ہسپتالوں کی حالت بھی دن بہ دن بدتر ہوتی جا رہی ہے اور مریض رل رہے ہیں۔۔۔۔ بیرسٹر سلطان محمود کا پی ٹی آئی آزادکشمیر کے پبلک سیکرٹریٹ سوہان کا دورہ، نون لیگ، پی پی پی گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی فائنل کر لی گئی اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ
سوہان اسلام آباد میں قائم پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ کادورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ الیکشن کی حکمت عملی اور پارٹی کو متحد رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے نون لیگ اور پی پی پی کے مشترکہ کرپشن بچاؤ اتحاد کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کے لیے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن مہم شروع کرنی ہے اور ان جماعتوں کے دوغلی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔ دوسری جماعتوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے لیکن ہم کسی کرپٹ شخص کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد اسرائیل خان قاضی, سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی، سردار مرتضی علی طاہر اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر نائب صدرچودھری اظہر صادق، نائب صدر اور سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں