بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات، آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر میں پارٹی کو

مضبوط تر کرنے اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔انتخابی مہم کو موثر انداز میں چلانے کے لئے مختلف فیصلے بھی کیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اورآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر میں عدالتی بحران، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تقرری کے لئے آزاد کشمیر کے وکلاء کے موقف کی حمایت کا اعلان اسلام آباد(پی این آئی) آزادکشمیر میں عدالتی بحران، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس صاحبان کی تقرری کے لئے آزاد کشمیر کے وکلاء کے موقف کی حمایت اور یکجہتی کا اعلان، حکومت پاکستان سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ۔ اسلام آباد ہا ئی کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حسیب محمد اور سیکر ٹری سہیل اکبر چوہدری کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطا بق اسلا م آباد ہا ئی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے آزاد کشمیر میں عدالتی بحر ان اور حکومت پاکستان کے جا نب سے اس میں عدم دلچسپی پرتشویش کا اظہار کر تے

ہوے کہا کہ اسلا م آباد ہائی کو رٹ بار ایسو سی ایشن آزاد کشمیر کے وکلا ء کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت پا کستان کو قانو ن کی با لا دستی پر عمل کر تے ہو ئے سینئر جج کو آزاد کشمیر کے سپریم کورٹ اور ہا ئیکو رٹ چیف جسٹس تعینا ت کر ے۔ حکومت پاکستان کو اس معاملے میں فوری دلچسپی کا مظا ہر ہ کرتے ہوئے بحران کے حل کے لیے اقداما ت اٹھانے چا ہییں۔ حکومت پاکستان کی اس اہم ایشو پر عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close