اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ سوہان اسلام آباد میں قائم پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ کادورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ الیکشن کی حکمت عملی اور پارٹی کو متحد
رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے نون لیگ اور پی پی پی کے مشترکہ کرپشن بچاؤ اتحاد کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کے لیے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن مہم شروع کرنی ہے اور ان جماعتوں کے دوغلی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔ دوسری جماعتوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے لیکن ہم کسی کرپٹ شخص کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد اسرائیل خان قاضی, سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی، سردار مرتضی علی طاہر اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر نائب صدرچودھری اظہر صادق، نائب صدر اور سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔۔۔۔۔نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت کا 10ارب تقسیم کرنے کا اعلاناسلام آباد (پی این آئی ) معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کےمطابق وانا میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا ماضی میں قبائلی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا، آج الحمدللہ وانا کے نوجوان کامیابی کیساتھ کاروبار کررہے ہیں۔پروگرام کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیمکرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ نوجوانوں کوکاروبار فراہم کرنا ہے،نوجوانوں کوقرضوں کی فراہمی سےترقی کی راہ ہموار ہوگی ، کےپی کےہر ضلع ،تحصیل ، شہر اور گاؤں میں نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔بعد ازاں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت نواجوانوں میں رقم تقسیم کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں