تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس آنے والے الیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ تنہا پرواز کا شوق نہیں لیکن ہماری پیشکش کو نہ ماناگیا تو ہر حلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کریں گے۔ سوشل میڈیا کی فوری اور

بروقت ضرورت کے باوجود پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ آزادکشمیر کے لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی اخبارات کی اطلاعات پر یقین رکھتی ہے۔ قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے کہاکہ جماعت کی انتخابی پبلسٹی کے لیے فوری طور پر ایک منظم جاندار مہم شروع کرنے کے لیے اور ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لیے حکمت عملی واضھ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مخالفین کی تنقید کا جواب دلائل سے دیاجائے خلاق حقائق بیان بازی اور اخلاق سے گری ہوئی باتوں کا جواب دیتے وقت بھی سیاسی رواداری اور شائستگی کے دامن کو نہ چھوڑا جائے۔ سوشل میڈیاونگ، پبلسٹی ونگ اور سنٹرل میڈیا سیل میں تمام علاقوں کو نمائندگی دی جائے وار تمام شعبہ جات باہم رابطے کے ساتھ کام کریں۔مثبت اور تعمیری ثقافت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے میڈیا سیل کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت،وائس چیئرمین راجہ محمد زرین خان،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہارون آزاد،پبلسٹی ونگ کے مجید طاہر اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران میڈیا سیل کو متحرک کرنے اور آئندہ انتخابی مہم کے دوران جماعتی بیانیہ پر بھی تفصیلی مشاورتت کی گئی۔ اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس نے مختلف جماعتوں کے ساتھ متوقع سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور بڑی تعداد میں

الیکٹیبل کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے حوالے سے بھی شعبہ پبلسٹی کو آگاہ کیا گیا۔ سردارعتیق احمدخان نے کاکہ کچھ لوگ فرضی بیانات اور من گھڑت الزامات کے ذریعے آپ کو اشتعال دلائیں اپنی اپنی پارٹیوں کے اندرونی اختلاف سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلم کانفرنس کے اندرونی اتحاد کو ٹارگٹ کریں گے لیکن میڈیا سیل کو ہوشیاری سے جواب دینا ہوگا۔ قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ عوام الناس کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ گزشتہ 10سالہ دور میں آزادکشمیر کے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی ملازمتوں میں باقاعدگی اور کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ روا رکھی جانے والی ناانصافیوں کو سامنے لایاجائے۔ حکومت ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ہماری میڈیا ٹیم کو اس پروپیگنڈہ کے زمینی حقائق کو سامنے لانا چاہیے۔ ہم کسی کی ذات کے خلاف نہیں۔خرابیوں کی اصلاح کے لیے کام کریں۔ بیڈگورننس نے آزادکشمیر کے سرکاری اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ان خطرات اور چیلنجز سے نمٹنا کسی ایک پارٹی کے بس میں نہیں۔اس لیے مسلم کانفرنس سب کو ساتھ لے کر چلناچاہتی ہے لیکن ہماری کمزوری نہیں آزادکشمیر کی ضرورت ہے۔ اگر ہماری پیشکش کا مثبت جواب نہ دیاگیا تو ان شاء اللہ مسلم کانفرنس تنہا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم

کانفرنس نے دوسری جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پارٹی صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی قیادت میں جو کمیٹی قائم کی ہے اس کی اب تک کی کارروائی حوصلہ افزاء ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں