اسلام آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر ایشو اب فیصلہ کن موڑ میں داخل ہونے جا رہا ہے کرونا وائرس سمیت انٹرنیشنل سطح پر مختلف ایشوز کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کے لیے ہماری جدوجہد
میں موجود تسلسل میں کمی آئی تاہم مارچ سے میں دوبارہ جارحانہ انداز میں کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کاوشوں کا آغاز کر رہا ہوں مارچ میں برطانیہ یورپ امریکہ کا دورہ کر کے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بے نقاب کر کے مودی کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنا کردار دنیا کے سامنے رکھوں گا اس سلسلے میں بی ایم ٹی نے متحرک کردار ادا کرنا ہے مارچ میں میری بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کے لیے جدوجہد کو بھرپور انداز میں سوشل میڈیا پر کوریج دیں دیں تاکہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر عالمی سطح پر بھارتی مظالم بے نقاب کر سکیں میرے انٹرنیشنل سطح پر کشمیر کاز کے حوالے سے جلسوں احتجاجی مظاہروں ملن مارچز اور پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کی کوریج میں میڈیا سیل اہم کردار ادا کرتا ہے انٹرنشنل سطح پر اوورسیز کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد میڈیا سیل کی نیوز کو فالو کرتی ہے بی ایم ٹی واحد میڈیا سیل ہے جو آزاد کشمیر کے تمام حلقوں ساتھ ساتھ یورپ برطانیہ امریکہ میڈل ایسٹ کے ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر اقربا پروری کو فروغ دیا گیا ملازمتوں کو مخصوص طبقہ تک محدود کر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگاری کے سپرد کر دیا گیا پی ٹی آئی برسرِ اقتدار آ کر میرٹ عدل و انصاف کی بنیاد پر پڑھے
لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی پندرہ جون تک آزاد کشمیر کے اندر جنرل الیکشن ہونے جا رہے ہیں میری چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے انتخابات کے حوالے سے کل اہم ملاقات ہوئی ہے ہم جلد تمام حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کریں گے بی ایم ٹی کے ممبران تمام حلقوں میں موجود ہیں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم میں بی ایم ٹی نے کلیدی کردار ادا کر کے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔عصر حاضر میں پیغام رسانی کا سب سے موثر اور جدید ترین ذریعہ سوشل میڈیا ہے سوشل میڈیا نے پوری دنیا کو فون کی سکرین میں سمو دیا ہے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی افادیت آج بھی قائم ہے تاہم سوشل میڈیا نے موجودہ دور میں حیرت انگیز ترقی کی ہے 2018 ء کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں سوشل میڈیا کا کردار مثالی اور بنیادی تھا آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کلیدی کردار ادا کرے گا میں اسلام آباد میں بی ایم ٹی کے پہلے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر بی ایم ٹی کے ممبران اور ہیڈ نصیر احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آزاد کشمیر میں بی ایم ٹی کے لیول کا کوئی نیٹ ورک نہیں۔کسی لیڈر کی اس قدر بڑی اور متحرک میڈیا ٹیم نہیں بی ایم ٹی میری ذاتی سوشل میڈیا ٹیم ہے جب وزیراعظم بنوں گا تو یہی ٹیم میرے ساتھ ہو گی وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی پرانی ٹیم کو ساتھ رکھا ہے
ہم بھی عمران خان کے ویژن کو فالو کرتے ہیں حکومت بنانا ہی کام نہیں حکومت چلانا بھی کام ہوتا ہے میں اپنی پرانی ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہوں پہلے جب وزیراعظم بنا تو میں نے اپنی پرانی ٹیم کو ساتھ رکھا اب بھی ایسا ہی ہو گا ان خیالات کا اظہارانھوں نے پی ٹی آئی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں بی ایم ٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا بی ایم ٹی کے کنونشن سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بی ایم ٹی کے ہیڈ نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ منزہ اعظم خان ایڈووکیٹ احسن ایوب محمد راشد مغل عبدالرحمان اعوان شہباز رٹھیال فضل کریم ماگرے حفیظ ہاشمی سردارطاہر خان ابو بکر خالد صاحبزادہ غوث علی شہریار عارف راجہ اعجاز سستی قاسم خان محمد آکاش خان بلال تنولی راجہ ظہیر سید ناصر بخاری چوھدری ذیشان اور دیگر نے خطاب کیا بی ایم ٹی کے ہیڈ نصیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایم ٹی کے ممبران پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رضا کار ہیں جو ہمہ وقت سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے مشن میں مصروف عمل رہتے ہیں بی ایم ٹی آمدہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں چلنے والی مہم کی جارحانہ
میڈیا کوریج کر کے پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی بی ایم ٹی کا نصب العین عمان خان اور بیرسٹر سلطان کے ویژن کو عام کرنا ہے ہمارا نیٹ ورک آزاد کشمیر کے تمام حلقوں سمیت برطانیہ یورپ مشرق وسطیٰ میں پھیلا ہوا ہے تحریک انصاف کا سوشل میڈیا ناقابل تسخیر ہے بی ایم ٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر کے جو کارکن سوشل میڈیا پر پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں وہ سب ہمارے لیے یکساں قابل احترام ہیں ہمارا مقابلہ پٹواری ازم اور پٹواری ذہنیت سے ہے میرپور ڈویژن مظفرآباد ڈویژن اور پونچھ ڈویژن کے ممبران آج میری دعوت پر اسلام آباد آئے اور کنونشن کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا اس پر میں سب ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں