چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم کی مصطفے نواز کھوکھر سے ملاقات، والد اور چچا کی وفات پر تعزیت کی

اسلام آباد (پی این آئی) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نےسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر اور امتیاز کھوکھر کی وفات پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر سے ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔۔۔

۔آزاد کشمیر میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ، بیرسٹر سلطان کی سیف اللہ نیازی سے اہم ملاقاتاسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اہم ملاقات۔آزاد کشمیر ریاستی اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی۔آزاد کشمیر میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے صدر تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہدایات دے دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں پوری طرح متحرک اور مقبول ہوچکی ہے۔کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کے بغیر انتخابی میدان میں اتریں گے۔آزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض سے سیاسی شخصیات بڑے پیمانے پر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے کررہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں کرپشن کے حوالے سے جماعتی حکمت عملی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔دیگر سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں

شمولیت اختیار کرنے والوں کی ہڑتال کا طریقہ کار طے کیا جاچکا ہے۔بہترین ساکھ، کردار اور قابلیت کے حامل سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کیلئے اعلیٰ سطحی سٹیرنگ کمیٹی کام کررہی ہے۔بہترین صلاحیتوں اور اجلے کردار کی حامل سیاسی شخصیات کا جماعت میں خیر مقدم کریں گے۔امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کا جلد اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں جامع انتخابی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ریاستی اسمبلیکے آئندہ انتخابات میں واحد اکثریتی جماعت بن کرابھریں گے اور مضبوط حکومت قائم کریں گے اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں