اسلام آباد (پی این آئی) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر اور سابق مشیر انسانی حقوق حکومت آزادکشمیر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم اور چئرمین جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ،سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو بھارت سرد نہیں کر سکتا جنہوں نے
تین نسلوں کی قربانی دی اور اب بھی دس لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں جدوجہد میں مصروف ہیں۔ آج یہاں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں مزید اضافہ ہو رہا ہے مگر انکے حوصلے ہمالیہ کی طرح بلند ہیں۔ کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے اس سے مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور عالمی اداروں کے کان بھی کھڑے ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو بھی کشمیر پر ایسی بحث کرنی چاہیے جبکہ اسوقت او آئی سی مما لک کے سربراہی اجلاس میں مسلہ کشمیر پر خصوصی بحث ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو جان لینا چاہئے کہ مسلہ کشمیر سے روگردانی ان کو مہنگی پڑ سکتی ہے اگر بھارت نے مزاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو پھر خطے کو تباہی سے بچایا ممکن نہیں ہو گا۔پہلے ہی پنجاب کے کسانوں نے بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیر میں عالمی اداروں کو جانے کی رسائی دی جائے تاکہ وہ خود انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں دیکھ سکیں انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جو بیڈن کی صدارت کے حلف کے بعد امریکہ بھارتی حکومت پر مسلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اثر و رسوخ
استعمال کرے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں