ماورائے آئین کوئی بھی اقدام ہوا تو سخت ردعمل دیں گے، صدر نیلم بار امجد لون

اٹھمقام (پی این آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے صدر امجد حسین لون ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماورائے آئین کوئی بھی اقدام ہوا تو سخت ردعمل دیں گے۔ ہم سافٹ لیڈر شپ پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ریفرنس

کا چورن اور ٹوٹکے نہ بنائے جائیں ریفرنس متعلقہ فورم پر ہی ہوتا ہے۔ درخواستوں کو ریفرنس قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اداروں کی بے توقیری اور مبنی بر بدنیتی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ آئینی امور کا حل آئین میں درج ہے جن کی تشریحات و توضیحات عدالت نے کر رکھی ہیں- ان خیالات کا اظہار امجد حسین لون ایڈووکیٹ صدر نیلم بار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر گہری نظر ہے۔ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارنے والوں کو سوچنا چاہئیے کہ آیا کسی ماورائے آئین اقدام کے نتیجے میں وکلاء تحریک کا ردعمل سہہ سکیں گے؟؟؟؟ انہوں نے مذید کہا کہ اگر بدنیتی پر مبنی اعلیٰ آئینی اداروں کے خلاف کسی قسم کا غیر آئینی اقدام ہوا تو بدنیتی کے پاور ہاؤس کا رستہ معلوم ہے، ہم پر معزز اداروں کے دفاع کی ذمہ داری ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ و قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ کی مستقلی تقاضائے آئین ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام تشریح طلب امور پر الجہاد ٹرسٹ کیس، ملک اسد علی کیس، ریاض اختر کیس اور یونس طاہر کیس میں رہنما اصول بتا دیے گئے ہیں لھٰذا کسی نئے چُورن یا ٹوٹکے کی ضرورت نہ ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے ٹریفک سگنل کی طرح ہوتے ہیں اس لئے من پسند تشریحات سے گریز کیا جائے۔۔۔۔ سمعیہ فیاض راجہ کی سردار مبشر نسیم کو سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ ضلع پونچھ تعینات ہونے

پر مبارکباد مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن میرپور ڈویژن محترمہ سمعیہ فیاض راجہ نے سردار مبشر نسیم کو سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ ضلع پونچھ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان نے سردار مبشر نسیم کو یوتھ ونگ کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کر کے احسن اقدام کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ سردار مبشر نسیم نے اس سے پہلے ممبر سوشل میڈیا ونگ بااحسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور مجھے امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی جماعت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروائے کار لاتے ہوئے جماعت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کومزیدکامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close