صدر ریاست کا اعلی عدلیہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردہ مکتوب غیر قانونی طرزعمل کی تعریف میں آتا ہے، خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ

مظفرآباد (پی این آئی) خواجہ محمد مقبول وار ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صدر لائرز فورم آزادکشمیر ،ممبر سنٹرل لیگل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ صدر ریاست مسعود خان کی جانب سے اعلی عدلیہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردہ مکتوب غیر دانشمندانہ اور غیر قانونی طرزعمل کی تعریف میں آتا

ہے۔ اس نوعیت کا مکتوب فاروق حیدر اور مسعود خان کی باہمی گھٹ جوڑ اور بدنیتی پہ مبنی ہونے کی بناء پر قابل مزمت ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے آئین اور قانون کی بالادستی کا حلف اٹھا رکھا ہے وہ کسی صورت میں بھی آئین اور قانون کے مغائر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ اسلام آباد فاروق حیدر اور مسعود خان کی غیر قانونی حرکات اور سکنات سے پوری طرح باخبر ہے۔انصاف لائرز فورم نے عمران خان اور بیرسٹر سلطان کو دس صفحات پر مشتمل مکتوب کے ذریعے فاروق حیدر اور مسعود خان کی اعلی عدلیہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔ انصاف لائرز فورم فاروق حیدر اور مسعود خان کی کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس نسبت بھرپور انداز میں مزاحمت کی جائے گی۔ نئی فہرستیں بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی،غریب عوام احساس پروگرام میں نام اندراج کرانے کی تیاری کر لیں اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی درست نشاندہی کے لئے اگلے چند ماہ میں نیا سروے شروع کرے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سروے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں

زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی مستحق شہری سماجی فلاح و بہبود کے نیٹ سے باہر نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی سہولت اور نقالی کے مواقع کو کم کرنے کے لئے بہت جلد بڑے شہروں میں ون۔ونڈو آپریشن مراکز قائم کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close