مسلم کانفرنس نے باہمی مشاورت سے”انتخابی رابطہ کمیٹی“ کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی اعلی قیادت نے باہمی مشاورت سے”انتخابی رابطہ کمیٹی“ کا اعلان کر دیا۔ آمدہ انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد سمیت جامع منصوبہ بندی کے لیے مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال کی سربراہی میں خصوصی

کمیٹی قائم۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس کمیٹی کے چیئرمین مرزا محمد شفیق جرال جبکہ ممبران میں ملک محمد نواز خان ممبر قانون ساز اسمبلی، سردار محمد صغیر خان چغتائی ممبر قانون ساز اسمبلی، محترمہ مہرالنساء سیکرٹری جنرل، دیوان علی خان چغتائی مرکزی چیف آرگنائزر، راجہ محمد یٰسین خان چیئرمین پارلیمانی بورڈ، سردار عبدالرازق خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سردار عثمان علی خان چیئرمین یوتھ ونگ اور میجر (ر)نصراللہ خان صدر پونچھ ڈویژن کے نام شامل ہیں۔ یہ کمیٹی تمام حلقہ جات کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لے گی۔ مسلم کانفرنس کی انتخابی حکمت عملی، جماعت میں نئے لوگوں کی شمولیت اور دیگر سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے ساتھ رابطے اور انتخابی اتحاد سمیت کئی دیگر اہم امور پر کام کرے گی۔۔۔۔

آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کے سردارعتیق احمد خان گوجرانوالہ روانہ ہو گئے، جموں وکشمیر ایک وحدت ہے جسے کسی صورت تبدیل نہیں کیا جا سکتا، میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم و قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان آزاد کشمیر کے دورے مکمل کرنے کے بعد گوجرانوالہ روانہ ہوگئے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرینگے، گوجرانوالہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جا سکتا،گلگت بلتستان ہر لحاظ سے جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور متنازعہ خطہ کی تقدیر کا فیصلہ عوام کی مرضی و منشا کے مطابق ہونا چاہیے، اس حوالہ سے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قرار دادیں موجود ہیں جن پر عمل کروانا اقوام متحدہ اور عالمی برداری کی ذمہ داری ہے، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا اول دن سے ہی یہ موقف رہا کہ جموں وکشمیر ایک وحدت ہے جسے کسی صورت چھیڑا یا تبدیل نہیں کیاجا سکتااور نہ ہی ہم اس کی کسی سطح پر حمایت کریں گے، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہی نہیں کشمیریوں ک منزل بھی ہے، پاکستان سے ہمارا قدرتی رشتہ موجود ہے جو ازلوں سے تھا اور رہے گا، ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکالی جا سکتی اسی وصف کی وجہ سے ہندوستان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، ہم پاکستانیوں کا نام کیوں لیتے ہیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان غاصب ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہاء کررکھی ہے، عالمی برداری کو اس حوالہ سے سنجیدہ اقدامات

اٹھانے چاہیے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترجیحات تبدیل ہو رہی ہیں، ایسے وقت میں ہمیں خوب سوچ سمجھ کر اپنا کرداعمل بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ خطہ کے حالات و واقعات کے مطابق اپنی پالیسیاں ترتیب دینی ہونگی، جموں وکشمیر ایک ناقابل وحدت ہے جسے کسی صورت میں ہندوستان کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر کا دن ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، مٹھی بھر کشمیری مجاہدین نے اپنے سے بڑی فوج، طاقت رکھنے والے ہندوستان کو ناکوں چنے چبواء کر 4400 مربع میل کا علاقہ آزاد کر کے آزاد کشمیر میں حکومت کی داغ بیل ڈالی، غازی ملت سردار ابراہیم خان کی سیاسی قیادت،مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی عسکری قیادت اور رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی فکری اور نظریاتی قیادت میں آزادکشمیر کا یہ بیس کیمپ قائم کیا۔انھوں نے کہا کہ جہاد آزادی جاری ہے اور حالیہ عرصے میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے مجبور و محکوم مرد و زن نے تحریک پاکستان کی تکمیل کے لیے قربانیوں کی ایک نئی تاریخ مرتب کی ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے ان خیالات کا اظہار حکومت آزادکشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ریاست جموں وکشمیر کے چپے چپے کو

ہندوستان کی غلامی سے آزاد کرا کر پاکستان میں شامل نہیں کر لیتے،بعدازاں سردار عتیق احمد خان گجرانوالہ روانہ ہو گئے جہاں مختلف تقاریب میں شرکت کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close