مسلم کانفرنسی کارکن آمدہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی علمبردار اور پاکستان و آزاد کشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دشمن آزاد

کشمیر کے عوام کو تحریک سے ہٹانا چاہتا ہے مگر اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم کانفرنسی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آمدہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور ان شاءاللہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔مسلم کانفرنسی کارکن ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنائیں۔چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت کے مطابق ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹروں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔درست لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں۔اس سلسلہ میں تمام مسلم کانفرنسی کارکن اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ مل کر صیح ووٹوں کا اندارج کروائیں تاکہ آمدہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مجاہد منزل راولپنڈی میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ ایوب ، مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی ضلع راولپنڈی کی صدر شہناز خان ،مسلم کانفرنس دمام کے رہنما راجہ زبیر ،راجہ اورنگزیب اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس شہیدوں غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے۔مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے اور اس جماعت نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کر کر ایک تاریخی روایت کا آغاز کیا۔مسلم کانفرنس نے ادارے بنائے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔ملازمین کا استحصال کیا جبکہ مسلم کانفرنس

نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا خیال رکھا ۔اج ملازمین سراپا احتجاج ہو کر مسلم کانفرنس کا سنہری دور یاد کر رہے ہیں۔ملازمین ہڑتالوں پر ہیں ۔آئ ٹی کے ملازمین کئ ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں ۔اکلاس ملازمین کے پنشنوں کا معاملہ یکسو نہیں کیا جاسکا۔ہم نے اپنے دور میں کشمیر بینک کا قیام عمل میں لایا۔آئ ٹی کا ادارہ قائم کیا سکول اساتذہ کو ٹائم سکیل دیا مکتب سکول ٹیچر کو مستقل کیا اور نارمل میزانیہ پر لایا۔اگر اللہ نے موقع دیا تو اقتدار میں آکر تمام ملازمین کے جملہ مسائل کو حل کریں گے۔حکومت آزاد کشمیر کو ملازمین کے جائز حقوق تسلیم کر کے حل کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ کرونا بحران ختم نہیں ہوا عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں سماجی فاصلوں اور ہجوم بنانے سے گریز کریں عوام کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close