یوم حق خودارادیت، 5 جنوری، ملی یکجہتی سے منانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا

مظفرآباد(آئی این پی) ریاست جمو ں وکشمیر کے دونوں اطراف ، پاکستان بھر سمیت پوری دنیا میں پانچ جنوری ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا یوم حق خودارادیت انتہائی عقیدت و احترام ملی یکجہتی سے منانے کی تیاریوں کا آغاز کردیاگیا ، پانچ جنوری 2021 کو جلسے ، جلوس ، ریلیاں ، احتجاجی مظاہرے کرکے اقوام

متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں دنیا کے طویل ترین لاک ڈائون ، کرفیو کے نفاذ ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف میمورنڈم پیش کیا جائے گا ، دارالحکومت مظفرآباد میں متعدد تقریبات اور سرکاری غیر سرکاری سطح پر موثر احتجاجی ، ریلیاں نکالی جارہی ہیں ، گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما ء سابق میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے کہا کہ پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا گیا ، لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہ کروانا عالمی برادری کی عدم دلچسپی اور سب سے بڑے ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے ، جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتیں ثالثی کا کردار نہیں کرتی تو قیام امن کے راستے ہموار ہو سکتے ہیں نہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی ، ڈیڈلاک کا خاتمہ ممکن ہے بھارت نے دنیا بھر کے قوانین کو پائوں تلے روند کر جنیواء کنونشن کی سرعام دھجیاں اڑا رکھی ہیں ،شوکت جاوید میر نے کہا کہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان دونوں اطراف کی کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیکر از سرنو کشمیر پالیسی کا اعلان کریں اور معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے سقوط کشمیر ، 9 لاکھ قابض افواج سکے مظالم ، 20 لاکھ غیر ریاستی افراد کو

حقوق مالکیت دیکر اکثریت کو اقلیت میں بدلنے ، حریت قیادت کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو بے نقاب کریں ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائد عوافلسفہ شہید ذوالفقار علی بھٹواور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جدوجہد رکھے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close