اوور سیز مسلم کانفرنسی ساتھیوں کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی/مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے برطانیہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں مقیم کشمیری اور پاکستانیوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کے غیرقانونی و جابرانہ قبضے،ریاست کے اسلامی تشخص اور پہچان

کو ختم کرنے،آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے ساتھیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سے آگاہ کرنے کے لیے اپنی کاوشوں کو تیز کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برطانیہ سے آئے صدر تحریک کشمیرراجہ فہیم کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں قتل عام کو رکوانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ہندوستان تیزی سے سخت گیر ہندو ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔مسلم دنیا کو ہندوستان کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندھ باندھنا چاہیے۔سردار عتیق احمد نے کہا کہ ہندوانتہا پسند مسلمانوں کے خلاف منفی جذبات رکھتے ہیں اور اس کا عملی اظہار بھی آئے روز کیا جارہا ہے۔مقبوضۃ کشمیر کی عوام کی تحریک کو کچلنے کے لیے تقریباً دس لاکھ فوجی پوری بے رحمی سے مظالم ڈھا رہے ہیں۔کشمیری عوام اپنا پیدائشی اور اقوام متحدہ اپنا تسلیم شدہ حق،حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔جس کے جواب میں ہندوستان پوری بے رحمی سے کشمیریوں کی آواز کو دبا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز مسلم کانفرنسیوں کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ہے۔مسلم کانفرنس نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو اولیت دی اور تحریک آزادی کے لیے جدوجہد کی۔آج بھی تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کے عوام کے حقوق کے

لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔اوورسیز بسنے والے کشمیری وہاں ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اوورسیز لوگوں کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کے کردار کو سراہا ہے۔اس موقع پر تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ صف اول میں رہ کر تحریک آزادی کشمیر کی جنگ لڑی اور خون کے آخری قطرے تک اس جنگ کو لڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close