تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی صدر عارف علوی سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ  کشمیر کا ایسا پرامن حل چاہتی ہے جو اہل جموں و کشمیر کو قبول ہو۔  صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی سے  ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف

علوی  نے بر طانیہ اور ہورپ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیار غیر میں بھی کشمیر کاز کے ساتھ جڑے ہیں جس پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار رہنے والے پاکستانی بھائی اور بہنیں پاکستان کا اصل سر مایہ ہیں جو محنت کر کے ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر فہیم کیانی کو یقین دلایا کہ اہل پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فہیم کیانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے۔ سمندر پار کشمیری اور  پاکستانی ملک کی ترقی میں آئندہ بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی نے صدر پاکستان کو مزید بتایا کہ تحریک کشمیر سے وابستہ لوگ بر طانیہ اور دیگر ممالک میں  پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے خلاف بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو ہر فورم پر اٹھاتے ہیں اور آئندہ بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے  بھارتی مظالم سے بر طانیہ اور پورپی اداروں کو باخبر رکھیں گے۔۔۔۔

سینئر جج جسٹس غلام مصطفی مغل کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم خان کا ظہرانہ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کے عہدہ کی آئینی مدت مکمل ہونے پر ان کے اعزاز میں چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی جانب سے اسلام آباد میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا .تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل ، قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد کشمیر جسٹس اظہر سلیم بابر ،سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس شیراز کیانی، جسٹس صداقت حسین راجہ،چیف الیکشن کمشنر و سابق جج جسٹس عبدالرشید سلہریا، وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر، چیرمین سروس ٹربیونل خواجہ محمد نسیم، سابق چیف جسٹس خواجہ شہاد احمد، سابق چیف جسٹس محمد اعظم خان، سابق چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء، جسٹس ریٹائرڈ سردار حمید خان، جسٹس ریٹائرڈ عطا اللہ چک، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری منیر، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری جاندار، جسٹس ریٹائرڈ حسین مظہر کلیم، محتسب طفر حسین مرزا، ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر فاروق مہناس ایڈووکیٹ سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی، ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر راجہ انعام اللہ خان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز راجہ زبیر احمد، سعادت علی خان، ضلعی عدالتوں کے معزز ججز صاحبان ، کسٹوڈین راجہ طارق محمود خان ، چیف پروسیکوٹر سردار امجد اسلم خان ، وائس چیئرمین بار کونسل آزاد

کشمیر جاوید شاہد ایڈووکیٹ و ممبران بار کونسل آزاد کشمیر ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر محمد فاروق مہناس ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار راجہ محمد الطاف خان، صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر بار راجہ آصف بشیر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار واجد مرزا ایڈووکیٹ،آزاد کشمیر بھر کی ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے صدور ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ، قمرالزمان مرزا ایڈووکیٹ، امجد لون ایڈووکیٹ، سابق صدور و جنرل سیکرٹرییز بار ایسوسی ایشنز آزاد کشمیر، سکندر سعید راجہ ایڈووکیٹ، راجہ ظرار ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا آزادکشمیر میں بھی عظیم ججز پیدا ہوئے ہیں جن میں جسٹس مصطفی مغل صاحب بھی شامل ہیں۔جسٹس غلام مصطفی مغل کی صورت میں ایک عظیم ساتھی ریٹائر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس غلام مصطفی مغل نے بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ، چیف الیکشن کمشنر اور بطور جج سپریم کورٹ شاندار خدمات انجام دیں۔جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے بطور الیکشن کمشنر شفاف انتخابات کروائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جج جناب جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہاکہ پروقار تقریب کے انعقاد پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کاشکریہ ادا

کرتا ہوں ، آپ نے جو عزت دی ہمیشہ یاد رہے گی، انھوں نے کہا کہ ریاست کا ہر ادارہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تو معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے. انصاف کونا صرف ججز کا کام نھیں سب لوگ مل کر آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا کردار ادا کریں. کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے, تقریب آمد پر چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے تقریب کے مہمان خصوصی سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کو گلدستہ پیش کیا. تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کو تحائف پیش کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close