سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز یہاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے خصوصی ملاقات، ملاقات میں سردار عتیق احمد خان نے شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان

نے وزیر داخلہ سے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال، کنٹرول لائن کے متاثرین اور آزاد کشمیر کے شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا، اور آزاد کشمیر کے اندر سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی اس موقع پر سردار عتیق احمد خان کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار صغیر خان چغتائی، مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان، سابق مشیرحکومت سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان بھی موجود تھے، اس موقع پر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے بازوئے شمشیر زن ہیں اور انتہائی نامساعد حالات میں ہندستانی فائرنگ اور جبر کا پوری استقامت سے مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بے مثال تحریک آزادی جاری ہے اور بھارت اس تحریک کو دس لاکھ فوج کے ذریعے کچلنے میں ناکام ہورہا ہے، اس ناکامی کا غصہ بھارتی فوج آزاد کشمیر کے عوام پر بلا اشتعال فائرنگ کے ذریعے نکالا جارہا ہے، انہوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ پوری قوت سے وابستہ ہیں، اور کسی مرحلے پر اس عظیم مقصد سے رو گردانی نہیں کرینگے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تاریخی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مسلم کانفرنس نے نظریہ

الحاق پاکستان پیش کرکے کشمیریوں کی جس منزل کا تعین کر دیا تھا آج بھی کشمیری عوام اس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close