مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی نو منتخب صدر شہناز خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواد اعظم جماعت ہے اور مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی تشخص کو بحال رکھا ہے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے دانشورانہ پالیسیاں مرتب کی ہیں، ریاست کے اندر
تعمیر وترقی کا سنہری دور شروع کئے رکھا، قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری مہرالنساء کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور یقین دلاتی ہوں کہ مجھ پر جو اعتماد قائدین نے کیا اور جو ذمہ داریاں سونپی ہیں ان کو پورا کرنے اور جماعتی اعتماد کو بھرپور انداز میں پورا کرنے کی کوشش کروں گی، میں پنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ان تمام مقیم کشمیریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جلد ازجلد قائد مسلم کانفرنس کی ہدایت پر 2021 میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو شفا ف بنانے کے لئے اپنے قیمتی ووٹ کا اندراج کروائیں۔۔۔۔
مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان کی سردار عتیق احمد خان سے ملاقات
راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان نے گزشتہ مجاہد منزل راولپنڈی میں مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجود سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے تبادلہ خیال، اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی عوامی کی نظریاتی نمائندہ جماعت ہے، مرکزی پارٹیوں نے باہر سے مختلف سیاسی جماعتوں کو لاکر مسلم کانفرنس کو ختم اور اس کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کی مگر جماعت کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مسلم کانفرنس کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگی، اقتدار مسلم کانفرنس کے پاس آیا۔ آزاد کشمیر کے لوگوں او ر مسلم کانفرنسی کارکنوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ رئیس الحرار چوہدری غلام عباس مجاہد اول مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان تک ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہیں، مسئلہ افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ایوانوں میں بیٹھ کر فوج کے خلاف باتین کرنے والے یہ سوچ لیں کہ ان کے بچوں، مرد و خوتین کی عزت، جان مال کی فوج ہی محافظ ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، اور یہ لوگ ہمیشہ قربانیاں دیتے آئے ہیں انھیں فوج کی قدر معلوم ہے، افواج پاکستان نے ملک پاکستان سے دہشت
گردی، جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، بین الاقوامی مشن میں خدمات، چاروں صوبوں کو یکجا کرنا اور کشمیریوں کی امید فوج ہے، دنیا اسلام مسئلہ افواج پر فخر کرتے ہیں، فوج کے خلاف جہاں بھی بات ہوگی وہاں مسلم کانفرنس کی لیڈر شپ سے لیکر کارکن تک کارکن مذمت کرتے ہیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستا ن کے سیاسی طالع آزما ہوش کے ناخن لیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج نے یو این اوکے مبصر کی گاڑی کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا کیا اس کے پاکستانی فوج اور کشمیریوں کیخلاف تمام جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے دنیا پر اشکار ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ ہندوستان کے اس مکروہ اور جارحانہ انداز پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے آئے روز کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کو گولہ باری سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے، ہندوستان کی جانب سے بڑھنے والی دہشتگری خطہ کے امن کے لئے شدید خطرات کا باعث بن چکی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں