جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے آن لائن اجلاس میں 18 نومبر کے غیر آئینی فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا، فاروق صدیقی، الطاف قادری، راجہ مظفر سمیت سینئر رہنماوں نے کھل کر اظہار خیال کیا

نیویارک (پی این آئی) جموں کشمیرلبریشن فرنٹ کے زونل صدور اور سینئر زعما کا آن لائن زوم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امریکہ زون میں مقیم جماعت کے سینئر زعماء اور حالیہ تنظیمی بحران کو حل کروانے کی کوششوں کیلئے بننے والی ایکشن کمیٹی کے اراکین راجہ مظفر خان، فاروق صدیقی، الطاف قادری، قاسم

کھوکھر، حلیم خان، آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، یورپ زون کے صدر تنویر چودھری، گلف زون کے کنوینر ملک شفیق، برطانیہ زون کے صدر تحسین گیلانی، امریکہ زون کے جنرل سیکریٹری سردار اشرف گلشن سمیت تمام زونز سے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تنظیم کے سینئرزعماء نے شرکت کی۔ اجلاس کا انتظام کرانے کا فریضہ امریکہ میں مقیم تنظیم کے سینئر راہنما جناب فاروق صدیقی نے انجام دیا۔اجلاس میں تنظیم کو درپیش موجودہ بحران سمیت تحریکی امور اور چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جناب محمد یٰسین ملک کی رہائی کیلئے کیجانیوالی کوششوں کو تفصیل سے زیر بحث لایا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے 18نومبر کے غیر آئینی فیصلے کی روشنی میں تنظیم میں پیدا شدہ بحران کا تفصیلی جائزہ لیا اوربحران کوجلد از جلد حل کرنے کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مختلف تجاویز پیش کیں اور ان تجاویز پر مفصل گفتگو اور بحث و مباحثے کے بعد اہم نکات پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے تنظیم کی سپریم کونسل کے نام پر کیے گئے 18نومبر کے فیصلے کو ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اُسے غیر آئینی، غیر مقبول اور لبریشن فرنٹ کی تنظیم اور اغراض و مقاصد کیلئے تباہ کُن قرار دیا۔اجلاس کے شرکاء نے مرکزی سطح پر تنظیمی بحران کے حل کیلئے زونل سربراہان اور کچھ سینئر

تنظیمی زعما کی ایک عبوری کونسل/ ایڈہاک کمیٹی بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کونسل/ کمیٹی کی تشکیل اور اس کے اغراض و مقاصد پر مزید کچھ روز مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس نے شرکاء نے بھارتی جیل میں قید چیرمین لبریشن فرنٹ کی رہائی کیلئے تمام قانونی، سیاسی و سفارتی کوششیں تیز تر کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ 26نومبر کو جملہ زونز میں اور جہاں ممکن ہوا بھارتی سفارت خانوں کے سامنے یٰسین ملک کی رہائی کیلئے بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں مذکورہ بالا راہنماؤں کے علاوہ برطانیہ سے سینئر تنظیمی زعماء و زونل عہدیداران جناب اسلم مرزا، جناب معصوم انصاری، جناب ناظم بھٹی، شکیل جرال، ابرار نثار، آذاد کشمیر گلگت بلتستان زون سے سینئر زعما و زونل عہدیداران جناب صابر انصاری، زاہد حبیب شیخ، توصیف جرال ایڈوکیٹ، شکیل چودھری ایڈوکیٹ، سعد انصاری ایڈوکیٹ، یورپ زون سے سینئر زعما اور زونل عہدیداران جناب مشتاق دیوان چوھدری، حافظ مظہر اقبال نعیمی،مسعود اقبال میر،محمداشفاق قمر، عارفین مغل، جاوید کشمیری، شمس دین وانی، نقاش مشتاق، عبادت چودھری، خورشید بٹ، اور کینیڈا سے محترمہ ثریا صدیقی اور متین سمیت بھارتی مقبوضہ کشمیر سے بھی تین زعما نے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close