جمعہ 18 دسمبر کو چوہدری غلام عباس کی برسی کی بڑا پروگرام منسوخ، صرف دعائیہ تقریب ہو گی، مقامی کارکن قرآن خوانی کریں گے

اسلام آباد (پی این آئی) قائد ملت چوہدری غلام عباسؒ کی 53 ویں برسی کو منانے کے سلسلے میں قائم مسلم کانفرنس کی استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین و سابق وزیر حکومت راجہ محمد یسین خان نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام اور جمعۃ المبار ک کی وجہ سے برسی کا روایات کے مطابق ہونے والا

پروگرام منسوخ کر کے اسے دعائیہ تقریب میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب پروگرام صرف قرآن خوانی، اجتماعی دعا اور مزار پر صدر آزادکشمیر، وزیر اعظم، قائد مسلم کانفرنس اور صدر مسلم کانفرنس کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھانے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بات سموار کے روزاستقبالیہ، انتظامیہ اور میڈیا کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر خان چغتائی، مسلم کانفرنس ضلع راولپنڈی کے صدر محمد ساجد قریشی ایڈووکیٹ، اسلام آباد کے صدر سردار عاصم زاہد عباسی، میڈیا کمیٹی کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت، انتظامی کمیٹی کے چیئرمین سردار افتخار رشید چغتائی، مرکزی سیکرٹری مالیات راجہ محمد اقبال خان، مرکزی آفس سیکرٹری رانا غلام حسین، سیکرٹری مالیات یوتھ ونگ سردار محمد اشفاق خان اور راجہ محمد مقبول خان سمیت کمیٹیوں کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع راجہ محمد یٰسین خان نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ قائد ملت کی برسی کو سادہ اور پُروقار انداز میں مسلم کانفرنس کے ساتھ ملکر منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ صبح 10 سے 11 بجے تک مزار قائد پرقرآن خوانی ہوگی جس میں مسلم کانفرنس راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی کارکن شرکت کریں

گے انھوں نے کہا کہ 11 بجے اجتماعی دعا ہوگی جسمیں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال اورآزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور دیگر حکومتی وزرا اور مسلم کانفرنس کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ انھوں نے آزادکشمیر میں مسلم کانفرنسی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قائد ملت کے ایصال ثواب کے لیے تقریبات منعقد کریں۔ راجہ محمد یٰسین خان نے بعد میں سردار محمد صغیر چغتائی و دیگر کے ہمراہ فیض آباد میں قائد ملت کے مزار کی توسیع وآرائش اور برسی کی تقریب کو منعقد کرنے کے لیے جگہ کا معائنہ بھی کیا اورتعمیراتی فرم کو ہدایت کی کہ وہ 18 دسمبر سے قبل جگہ کو بہتر کر لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close