عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا مرکزی نائب صدر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی منظوری سے چوہدری محمد مطلوب انقلابی کی وفات سے خالی ہونے والے پارٹی کے عہدے پر رکن پیپلزپارٹی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کو مرکزی نائب صدر مقرر کردیا گیا۔ اس ضمن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور

نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پارٹی قیادت نے نئے نائب صدر پیپلزپارٹی ازادکشمیر چوہدری عبدالقیوم قمر کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی محنت،لگن اور جذبے سے پارٹی کے وژن اور بھٹوازم کو فروغ دینے میں اپنی بھرپور توانیاں صرف کریں گے۔ یاد رہے کہ عبدالقیوم قمر نے بحثیت صدر ضلع کوٹلی پیپلز پارٹی کیلیے اپنی خدمات سر انجام دیں ہیں اور پیپلز پارٹی کےگزشتہ دور میں ضلع کونسل کوٹلی میں بطور ایڈمنسٹریٹر عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں انھیں مرحوم محمد مطلوب انقلابی کا وفادار اور جانثار ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔۔

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا اہم اجلاس کل جمعرات کو ہوگا، آزاد کشمیر کے عام انتخابات، تمام حلقوں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائیگی

مظفرآباد (آئی این پی) مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال، آزاد کشمیر کے عام انتخابات، تمام حلقوں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد، پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی طے

کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کاغیر معمولی اجلاس 3 ستمبر بروز جمعرات ساڑھے نو بجے اسلام آباد میں منعقد ہو گا، مرکزی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اہم ترین اجلاس کی صدارت پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کریں گے، جس کی باضابطہ اطلاع معزز ممبران کو کردی گئی ہے۔ پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر اعلیٰ قیادت سے مشاورت اور اہم امور طے کرنے کے لئے دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر میں مقررہ مدت پر ہونے والے عام انتخابات اور جملہ انتخابی حلقوں میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے، پیپلزپارٹی کے اس اہم اجلاس کو آزاد کشمیر کی سیاسی، سماجی، صحافتی، عوامی حلقوں میں انتہائی اہمیت دی جارہی ہے جس میں ہونے والے فیصلوں کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اس کی تقلید میں اپنی اپنی مستقبل کی منصوبہ بندی پر توجہ دیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close