قومی صحت کارڈ پر سیاسی دکان چمکانے اور وفاقی حکومت کے فلاحی منصوبوں کو ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ارشاد محمود

پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے حکومت پاکستان کی طرف سے آزادکشمیر کے تمام شہریوں کو قومی صحت کارڈ کا اجرا شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان اور آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کی

طرف اٹھایاجانے والا انقلابی اور تاریخی قدم ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے آزادکشمیر کے تمام شہری اپنا مفت علاج کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں شہریوں کو صحت اور معیاری علاج کے سہولتوں کی کمی کا سامنا ہے۔ قومی صحت کارڈ کی سہولت کے بعد لوگوں کے اخراجات میں خاطر خواہ کم ہوگی۔ خاص طور پر غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارانے والے افراد کے لیے قومی صحت کارڈ ایک نعمت سےکم نہیں۔ ارشاد محمود نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بیس لاکھ معذور افراد کے لیے ماہانہ دوہزار روپے امداد کی فراہمی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں برسر اقتدار آکر نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے اور روزگار کی فراہمی کےلیے انقلابی اقدامات کرے گی۔اساس پروگرام کے طرز پر مقامی وسائل سے بھی لوگوں کی مدد کرنے کا نظام وضع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قومی صحت کارڈ پر اپنی سیاسی دکان چمکاتی ہے اور نہ پی ٹی آئی آزادکشمیر کسی اور کو وفاقی حکومت کے فلاحی منصوبوں کو ہائی جیک کرنے کی اجازت دے گی۔۔۔۔

close