آزاد کشمیر و پاکستان کے آئینی ادارے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کو مستقل کرنے کے لئے جلد از جلد اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر وکلا ریاست گیر تحریک چلائیں گے

مظفر آباد(پی این آئی) جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی عدلیہ کے لئے خدمات کے اعتراف میں الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری. آزاد کشمیر کی جملہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور ، بار کونسل کے وائس چیئرمین و دیگر سینئر وکلاء نے مختلف تقریبات

میں اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آزاد کشمیر میں قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کو مستقل کر کے آئین کی پاسداری کی جائے۔ ایسا نہ ہونے سے آئینی بحران کی سی کیفیت پیدا ہو چکی ہے. آزاد کشمیر اور پاکستان کے آئینی ادارے، چیرمین کشمیر کونسل اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر وکلا ریاست گیر تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے. مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور رول آف لاء کے لیے ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close