راولاکوٹ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے سابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل محس کمال کی ملک اور قوم کے لبے پناہ خدمات ہیں۔ ان کا شمار آزادکشمیر کے ان بہادر اور ہونہار فرزندوں
میں ہوتا ہے جو پاکستان کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائر ہوئے لیکن جب بھی مادر وطن نے پکارا تو چلے آئے۔ زندگی کے آخری برسوں میں انہوں نے آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی سربراہی کی اور ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں۔ ان کے انتقال سے قوم ایک عظیم مدبر اورحربی ماہر سے محروم ہوگئی ہے۔ ارشاد محمود نے کہا کہ ان کی خدمات اور شخصیت تاریخ کا ایک درخشاں باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں