بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے ایسا ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بہادر کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے، مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے ایسا ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے ذریعے ایک آواز ہو کر سیاسی، سفارتی محاذوں پر پسپا کردیا جائے، ان خیالات کا

اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا وزیراعظم خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا، اب ہندوستان خود اپنے وعدوں سے مسلسل مکر رہا ہے، ہندوستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کشمیریوں کا سیاسی اور معاشی استحصال ایسے جرائم ہیں جن پر عالمی برداری کو توجہ دے کر ہندوستان پر دباؤ بڑھانا چاہیے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کررکھا ہے اور اس کی بنیاد مضبوط و مستحکم ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے پاکستان واحد آپشن ہے کیونکہ انھوں نے اس منزل کو حاصل کرنے کے لئے ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، انھوں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی بے مثال جدوجہد جن ماؤں نے اپنے بیٹے، جن بہنوں نے اپنے بھائی قربان کر دیئے ان کی قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، تحریک آزادی کے لئے بہایا جانے وال مقدس لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔انھوں نے مذید کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام کرہا ہے، آئے رو ز محاصرہ کرکے نوجوانوں کو گرفتار کر کے قتل و غائب کیا جارہا ہے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے لگاہوا ہے جس پر کسی بھی عالمی امن کے دعوئے داروں نے ان محصور کشمیریوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے آواز بلند نہیں کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں