سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کی قیادت کا سردار غلا م صادق کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار

مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے سابق سپیکر اسمبلی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائز ر سردار غلا م صادق کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام صادق آزاد کشمیر کی تاریخ میں نمایاں

اور منجے ہوئے سیاستدان تھے انہوں نے اپنی ساری عمر عوام کی خدمت اور سیاست میں گزاری، انہوں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا، انہوں نے بحیثیت سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اپنے فرائض بااحسن طریقہ سے نبھائے،ان کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں پڑھنے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہو سکتا، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین، عزیز و اقارب، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزاء محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی، سابق وزراء کرام راجہ محمد یاسین خان، دیوان علی خان چغتائی، مفتی منصور الرحمان،شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں راجہ ثاقب مجید، میر عتیق الرحما ن، سردار عثمان علی خان، میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، معروف قانون دان سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، واجد بن عارف، سردار عابد رزاق،سردار اصغر آفندی، چوہدری خضر حیات، سمعیہ ساجد راجہ، سمعیہ فیاض راجہ، ریحانہ خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، گلنار اقبال، شہناز خان، نائلہ قلندر گردیزی،راجہ محمد لطیف حسرت، مجید طاہر،راجہ زرین خان، سید غلام مصطفی شاہ نقوی،سید امجد شاہ ایڈووکیٹ، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، سید یاسر نقوی، سید آزاد گردیزی، شیخ مقصود احمد، خواجہ محمد شفیق، سجاد انور عباسی، شبیلہ چوہدری، فرزانہ بشیر، افشاں سعید چوہدری، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ، صائمہ طارق ایڈووکیٹ، میاں عبدالقدوس اسحاقی، ہارون آزاد، بشارت مغل، مشتاق قریشی، میر امتیاز، میر افتخار، رفیق عباسی ودیگر نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزر و سابق سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ پائیہ کی شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے انہوں نے انپی وضع داری اور سیاسی روا داری کو ہمیشہ قائم رکھا، سیاسی اختلافات کو کبھی ذاتی تعلقات کی راہ میں رکاؤٹ نہیں بننے دیا، عزت واحترام قائم رکھا، اور سیاسی استقامت کو مرتے دم تک قائم رکھا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں