آزاد کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کے بعد غریب عوام پر آٹا بم گرا دیا ہے، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی مرکزی وائس چیئر پرسن پونچھ ڈویژن ریحانہ خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کے بعد غریب عوام پر آٹا بم گرا دیا، ریلیف کی فراہمی کے بجائے دو وقت کی روٹی ہی چھین لی گئی

ہے، حکومت فی الفور آٹا میں آضافہ کو واپس لے اور متوسط طبقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اپنے آخری راؤنڈ میں متوسط طبقہ کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عرصہ ساڑھے چار سال میں عوام کو صرف سبز باغ دکھائے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا، صرف ایک مخصوص برداری کو نوازا جارہا ہے، ہر محکمہ میں ایک ہی برداری کے لوگوں کے ہاتھ میں کمان تھمائی گئی ہے، لگتا یوں ہے کہ آزاد کشمیر میں صرف ایک ہی برداری رہتی ہے، یہ کہا ں کا انصاف ہے کہ جو میرٹ پر پورا اتر رہا ہو اسے نوکری نہیں دی جاتی اور جو سفارش اور برادری کا ہو اسے آنکھیں اور کان بند کرکے نوکری پر رکھ لیا جاتا ہے، فاروق حیدر خان نے الیکشن سے قبل ہی بوکھلاہٹ کاثبوت دیتے ہوئے اپنے ممبران اسمبلی سے زبردستی حلف ناموں کا ڈرامہ راچایا جس میں ان کے کابینہ کے آدھے ممبران حاضر ہوئے جبکہ باقی ابھی تک حلف نامے کے قریب بھی نہیں آئے، اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ جن سے حلف لیا گیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہیں گے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اکثر ممبران اسمبلی نواز شریف کے پاک فوج کے خلاف بیانیہ کے بھی خلاف ہیں اور وہ وقت کے انتظار میں ہیں جب وقت آئے گا تو ان پنچھیوں کو اڑان بھرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، جس طرح گلگت بلتستان کے الیکشن میں عوام نے نواز شریف کے بیانیہ کو مسترد کر کے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا، ٹھیک اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی عوام اس بیانیہ کو مسترد کرکے ثابت کرینگے کہ مسلم کانفرنس کی کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے، انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر اور چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزادی کشمیر سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ غریت اور کرونا لاک ڈاؤن سے متاثر ہو کر غربت کی چکی میں پسنے والوں کو سستے آٹا کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے فوری طور پر آٹا میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کی منسوخی کیا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں