اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے منظور کی جانے والی موثر اور جامع قرار داد اطمینان بخش ہے، سردار عتیق احمد خان

باغ،مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ک قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون نتظیم کے وزراء خارجہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے منظور کی جانے والی موثر اور جامع قرار داد اطمینان بخش ہے اس قرار داد کی منظوری اور کانفرنس کے اعلامیے میں

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی مظالم کے تفصیلی تذکرے نے مودی حکومت کی منفی خواہشات پر پانی پھیر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باغ دورے کے دوران مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کا اعتراف نہ کیا تو خطہ تباہی اورجنگ کا شکار ہو سکتا ہے، کشمیری عوام آزاد ی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے، مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے ہندوستان اس حقیقت سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی، عزت و قار پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پر اپنا جاندار اور واضع موقف اپنایا،نریندرا مودی نے سوا کروڑ کشمیروں کو پندرہ ماہ سے زائد عرصہ سے یرغمال بنا رکھا ہے اور عالمی برداری تاحال ہندوستان کے مکروہ عزائم کے خلاف خاموش تماشائی ہے، ہندوستانی فوج نے آزادی کی تحریک سے کشمیریوں کو دور رکھنے کے لئے ہر ممکن مظالم ڈھائے، پیلٹ گنوں سے بچوں کی بصارت چھینی جارہی ہے، سینکڑوں کشمیریوں کو دن دیہاڑے قتل کیا جارہا ہے جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حریت قیادت کو پابند سلاسل بند کردیا گیا اس کے باوجود کشمیریوں کو ان حق خوداردیت کی تحریک سے نہیں روکا جا سکا ہے،جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کو مظالم سے دبانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی تعاون تنظیم اوراس تمام رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر امت مسلمہ کا قرار دیتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close